کتاب: خلفائے رسول ص شخصیت،حالات زندگی،عہد خلافت - صفحہ 767
عزت کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے حوالے سے میں نے تم کو جو بات بتائی ہے اسی کا جبریل نے مجھے حکم دیا ہے۔
یہ روایت ضعیف ہے۔ (دیکھئے: السلسلۃ الضعیفۃ/ ألبانی، حدیث نمبر: ۴۸۹۰)
٭ میرے بعد میری امت جن چیزوں میں اختلاف کرے گی تم اس کو واضح کرو گے۔
یہ روایت موضوع ہے۔ (دیکھئے: السلسلۃ الضعیفۃ/ ألبانی، حدیث نمبر: ۴۸۹۱)
٭ میں منذر ہوں اور علی ہادی ہیں ، اے علی! میرے بعد ہدایت کے متلاشی تمھیں سے ہدایت پائیں گے۔
یہ روایت موضوع ہے۔ (دیکھئے: السلسلۃ الضعیفۃ/ ألبانی، حدیث نمبر: ۴۸۹۹)
٭ جب میں معراج میں گیا تو میں نے عرش الٰہی کے پائے پر یہ لکھا ہوا دیکھا: ’’لا إلہ إلا اللّٰه محمد رسول اللّٰہ‘‘ محمد میری مخلوق میں میرے سب سے بہترین بندے ہیں ، میں نے علی کے ذریعے سے ان کی نصرت و تائید کی ہے۔
یہ روایت موضوع ہے۔ (دیکھئے: السلسلۃ الضعیفۃ/ ألبانی، حدیث نمبر: ۴۹۰۲)
٭ جو آدم کا علم، نوح کی سمجھ، ابراہیم کی بردباری، یحییٰ کا زہد اور موسیٰ کی گرفت دیکھنا چاہتا ہو تو وہ علی کو دیکھ لے۔
یہ روایت موضوع ہے۔ (دیکھئے: السلسلۃ الضعیفۃ/ ألبانی، حدیث نمبر: ۴۹۰۳)
٭ اے علی! تم عہد توڑنے والوں ، انحراف کرنے والوں اور دین سے نکل جانے والوں سے راستوں ، دریاؤں ، اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر یعنی ہر جگہ قتال کرو گے۔
یہ روایت موضوع ہے۔ (دیکھئے: السلسلۃ الضعیفۃ/ ألبانی، حدیث نمبر: ۹۰۷)
٭ آیت کریمہ ﴿ يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ﴾ غدیر خم کے موقع پر علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی۔
یہ روایت موضوع ہے۔ (دیکھئے: السلسلۃ الضعیفۃ/ ألبانی، حدیث نمبر: ۴۹۲۲)
٭ غدیر خم کے موقع پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کو کھڑا کیا اور ان کی ولایت کا اعلان کیا تو جبریل علیہ السلام یہ آیت لے کر اترے: ﴿ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي﴾
یہ روایت موضوع ہے۔ (دیکھئے: السلسلۃ الضعیفۃ/ ألبانی، حدیث نمبر: ۴۹۲۳)
٭ یہ (علی) تمھارے درمیان میرے بھائی، میرے وصی اور میرے خلیفہ ہیں ، ان کی باتیں سنو اور اطاعت کرو۔
یہ روایت موضوع ہے۔ (دیکھئے: السلسلۃ الضعیفۃ/ ألبانی، حدیث نمبر: ۴۹۳۲)
٭ میں تم سے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم میں کوئی ایسا ہے کہ جب مسلمانوں کے درمیان مواخات قائم ہوئی تو اللہ کے رسول نے اپنے اور میرے درمیان میرے علاوہ کسی اور کے ساتھ مواخاۃ قائم کیا ہو؟ لوگوں نے کہا: نہیں ۔