کتاب: خلفائے رسول ص شخصیت،حالات زندگی،عہد خلافت - صفحہ 544
لیے بے شمار سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ ‘‘ چنانچہ آپ نے قدم آگے بڑھایا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھوں خیبر فتح کیا۔ اس غزوہ میں علی رضی اللہ عنہ نے بہادری کے جوہر دکھائے اور یہودیوں کے سورما مرحب سے ٹکرلی، مرحب جب ان اشعار کو پڑھتے ہوئے آگے بڑھا: قَدْعَلِمَتْ خَیْبَرُ أَنِّيْ مَرْحَبُ شَاکِی السِّلَاحِ بَطَلٌ مَجَرَّبُ إِذَا الْحُرُوْبُ أَقْبَلَتْ تَلْہَبُ ’’خیبر کو معلوم ہے کہ میں مرحب ہوں ، ہتھیار پوش، بہادر اور تجربہ کار! جب جنگ وپیکار شعلہ زن ہو‘‘ اس وقت علی رضی اللہ عنہ جوابًا یہ اشعار پڑھے اور آگے بڑھے۔ أَنَا الَّـذِيْ سَمَّتْنِيْ أُمِّيْ حَیْدَرَۃَ کَلَیْثِ غَابَاتٍ کَرِیْہِ الْمَنْظَرَۃَ أَوْ فِـیْـھِـمْ بِالصَّاعِ کَیْلَ الـسَّـنْـدَرَۃِ ’’میں وہ شخص ہوں کہ میرا نام میرے ماں نے حیدر (شیر) رکھا ہے، جنگل کے شیر کی طرح خوفناک، انھیں صاع کے بدلے نیزے کی ناپ پوری کروں گا۔ ‘‘ پھر آپ نے مرحب کے سرپر زبردست وار کیا،اسے قتل کردیا، اور آپ کے ہاتھوں فتح حاصل ہوئی۔[1] (مزید تفصیل ملاحظہ ہو، سیّعنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ، ص: ۱۹۴، از ڈاکٹر محمد الصلابی) حجۃ الوداع میں : حجۃ الوداع میں سیّدناعلی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آکر مل گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن اپنے دست مبارک سے (۶۳) اونٹ نحر کیے۔ ۶۳ کا عدد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کے مطابق تھا ۔ ۶۳ اونٹ نحر کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم رک گئے اور سو (۱۰۰) میں جو باقی رہ گئے تھے، وہ علی رضی اللہ عنہ کے سپرد کردیے کہ وہ آپ کی طرف سے ذبح کریں ، چنانچہ علی رضی اللہ عنہ نے اس کی تکمیل کی اور عدد مکمل کردیا۔ [2] نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہلانے اور دفن کرنے کا شرف سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کے حق میں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دلانے میں فضل بن عباس اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہم وغیرہ کے ساتھ جنابِ علی رضی اللہ عنہ بھی شریک رہے۔[3] علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیا،
[1] صحیح مسلم (۳؍۱۴۴۱) حدیث نمبر (۱۸۰۷)۔ [2] لمرتضیٰ للندوی ص (۵۷) صحیح بخاری کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے سات اونٹ نحر کیے۔ حدیث نمبر (۱۷۱۲) اور گوشت کے تقسیم کی ذمہ داری سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کو سونپی۔ حدیث نمبر (۷۱۱۸) [3] سنن ابی داؤد حدیث نمبر (۳۲۰۹) مرسل بروایت شعبیامام البانی نے أحکام الجنائز ص (۵۱) پر اسے صحیح کہا ہے۔