کتاب: خلفائے رسول ص شخصیت،حالات زندگی،عہد خلافت - صفحہ 540
وَ لَقَدْ بُحِحْتُ مِنَ النِّدَائِ لَجَمْعِہِمْ: ہَلْ مِنْ مُبَارِزْ ’’میں ان ( مسلمانوں ) کے لشکر کو یہ کہہ کر پکارتے ہوئے نازاں ہوں کہ کیا ہے کوئی مقابلہ کرنے والا۔‘‘ وَوَقَفْتُ إِذْ جَبَنُ الْمُشَجَّعُ مَوْقُوْفٌ لِقِرنِ الْمُنَاجِزْ ’’اچھے اچھے دلیر وحوصلہ مند بہادر جب بزدل ہوئے تو میں نے ٹکرلینے والے جانباز کا کردار نبھایا۔‘‘ وِ لِذَاکَ إِنِّيْ لَمْ أَزَلْ مُتَسَرِّ عاً قَبْلَ الْہَزَاہِزْ ’’اسی لیے میں ہمیشہ آفتوں بھری جنگ کی طرف پیش پیش رہتا ہوں ۔ ‘‘ إِنَّ الشُّجَاعَۃَ فِی الفَتَی وَ الْجُوْدَ مِنْ خَیْرِ الْغَرَائِزْ ’’بلاشبہ ایک نوجوان میں شجاعت اور سخاوت اس کی سب سے عمدہ خصلت ہے۔‘‘ اور جب علی رضی اللہ عنہ مقابلے میں اترے تو کہا: لَا تَعْجَلَنَّ فَقَدْ أَتَاکَ مُجِیْبُ صَوْتِکَ غَیْرُ حَاجِزْ ’’جلدی نہ کرو (گھبراؤ نہیں ) تمھاری للکار کا جواب دینے والا سامنے حاضر ہے۔ ‘‘ فِیْ نِــیَّــۃٍ وَ بَــصِیْــرَۃٍ وَالصِّدْقُ مُنْجِيْ کُلِّ فَائِزْ ’’مضبوط ارادے اور پورے ہوش وحواس کے ساتھ اور صداقت ہی ہر کامیاب ہونے والے کے لیے، ذریعے سے نجات ہے۔ ‘‘ إِنِّيْ لَأَرْجُو أَنْ اُقِیْمَ عَلَیْکَ نَائِحَۃَ الْجَنَائِزْ ’’مجھے امید ہے کہ میت پر بین کرنے والیوں کو تمھارے بھی قتل پر لا جمع کروں گا۔‘‘ مِنْ ضَرْبَۃٍ نَجْلَائَ یَبْقَیٰ ذِکْرُہَا عِنْدَ الْہَزَ اہِزْ ’’ایسی زبرد ست مار کے ذریعے سے کہ جنگوں کے وقت اس کا تذکرہ ہوا کرے گا۔ ‘‘ سیرت نگاروں نے لکھا ہے کہ جب سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے عمرو بن ود کو قتل کردیا تو آپ نے یہ اشعار پڑھے: أعَلَیَّ تَقْتَحِمُ الْفَوَارِسُ ہٰکَذَا عَنِّی وَعَنْہُمْ أَخَّرُ وا أَصْحَابِیْ ’’کیا بہادر کہے جانے والے شہ سوار مجھ پر اس طرح دھا وا بولیں گے، جب کہ میرے دیگر ساتھیوں کو انھوں نے مجھ سے اور اپنے سے دور کھڑا کر رکھا ہے۔‘‘ اَلْیَوْمَ یَمْنَعُنِيْ الْفَرَارُ حَفِیْظَتِيْ وَمُصَمِّمٌ فِی الرَّأْسِ لَیْسَ بِنَابِي[1] ’’آج مجھے میری غیر ت اور ایک ہی وار میں سر کے اندر تک گھس جانے والی تلوار، بھاگنے سے روک رہی ہیں ۔‘‘
[1] السیرۃ النبیویۃ ؍ابن ہشام (۳؍ ۲۴۸)۔