کتاب: خلفائے رسول ص شخصیت،حالات زندگی،عہد خلافت - صفحہ 451
ادا کر سکیں ۔ ان حقوق میں سے اہم ترین یہ تھے:
٭ اطاعت بشر طیکہ معصیت نہ ہو
٭ گورنروں کو نصیحت کرنا
٭ گورنر کو صحیح خبریں پہنچانا
٭ گورنر کے موقف میں اس کا بھر پور تعاون کرنا
٭ معزولی کے بعد ان کا احترام
٭ گورنروں کی تنخواہیں
۳۔ گورنروں کے فرائض:
سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے گورنروں کو جن کاموں کی تاکید کی تھی وہ درج ذیل ہیں :
٭ اقامت دین
٭ صوبہ میں امن و امان فراہم کرنا
٭ اللہ کی راہ میں جہاد
٭ معاہدوں کی تنفیذ
٭ لوگوں کے لیے راشن کا تحفظ
٭ عمال اور ملازمین کی تقرری
٭ ذمیوں کی نگہداشت
٭ صوبے کے اہل حل و عقد سے مشاورت
٭ صوبے کی عمرانی ضروریات میں غور و فکر
٭ صوبے کے باشندوں کی اجتماعی پوزیشن کا تحفظ
٭ گورنر کے اوقات عمل
(۳)… سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گورنروں کی حقیقت
مورخین اکثر یہ بات ذکر کرتے ہیں کہ عثمان رضی اللہ عنہ اپنے قرابت داروں کے ساتھ بے جا محبت کرتے تھے، اور امور سلطنت میں ان لوگوں کا عمل دخل بڑھ گیا تھا جو بعد میں لوگوں کی ناراضی کا سبب بنا، چوں کہ آپ نے اپنے اقرباء کو امور سلطنت میں کھلی آزادی دے رکھی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کی ناراضی آپ کے خلاف بھڑک اٹھی۔ [1]
[1] الدولۃ الامویۃ المفتری علیہا ، ص (۱۵۹)