کتاب: خلفائے رسول ص شخصیت،حالات زندگی،عہد خلافت - صفحہ 450
پانچواں باب عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں صوبوں کا نظام (۱)… اسلامی سلطنت کے صوبے ٭ مکہ مکرمہ ٭ مدینہ طیبہ ٭ بحرین اور یمامہ ٭ یمن و حضر موت ٭ شام ٭ آرمینیہ ٭ مصر ٭ بصرہ ٭ کوفہ (۲)… گورنروں کے ساتھ عثمانی سیاست اور ان کے حقوق و فرائض ۱۔گورنروں کی نگرانی اور ان کے اخبار پر اطلاع کے عثمانی اسلوب: سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے گورنروں کی نگرانی اور ان کے احوال و اخبار پر اطلاع کی خاطر مختلف اسلوب اختیار کیے: ٭ موسم حج میں حاضری ٭ مختلف شہروں اور صوبوں سے آنے والوں سے دریافت کرنا ٭ ہر مقام پر ایسے افراد کا موجود ہونا جو تحریری شکل میں خلیفہ کو حالات سے مطلع کرتے تھے ٭ صوبوں میں معاینہ کرنے والوں کو بھیجنا ٭ صوبوں کا خود سفر کرنا اور براہ راست وہاں کے حالات پر مطلع ہونا ٭ صوبوں سے وفود طلب کرنا تاکہ امراء اور گورنروں سے متعلق ان سے دریافت کریں ٭ گورنروں کو دارالخلافہ طلب کرنا اور ان سے وہاں کے حالات دریافت کرنا ٭ گورنروں کے ساتھ مراسلت، رعایا اور صوبوں کے حالات سے متعلق رپورٹ طلبی ۲۔ گورنروں کے حقوق: خلفائے راشدین کے دور میں گورنروں کو مختلف حقوق حاصل تھے، بعض حقوق کا تعلق رعایا سے تھا اور بعض کا خلیفہ سے، اس کے ساتھ کچھ حقوق بیت المال سے متعلق انہیں حاصل تھے، ان ادبی و اخلاقی اور مادی حقوق کا مقصد واجبات کی ادائیگی اور مصالح عامہ کی خدمت میں گورنروں سے تعاون کرنا تھا تاکہ وہ اپنی ذمہ داری کماحقہ