کتاب: خلفائے رسول ص شخصیت،حالات زندگی،عہد خلافت - صفحہ 414
کے ساتھ ہمدردی و غمخواری کرتے، مریضوں کے حالات معلوم کرتے، چنانچہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے موسیٰ بن طلحہ سے روایت کی ہے کہ میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ منبر پر تشریف فرما تھے اور لوگوں سے ان کے احوال اور سامانوں کا نرخ معلوم کر رہے تھے۔[1]
ابن سعد نے طبقات میں موسیٰ بن طلحہ سے روایت نقل کی ہے:
’’میں عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھتا تھا کہ آپ جمعہ کے دن دو زرد جوڑے پہنے ہوئے تشریف لاتے، اور منبر پر بیٹھتے، پھر مؤذن اذان دیتا، پھر آپ بیان کرتے، اور لوگوں سے مسافرین، سفر سے واپس آنے والوں اور مریضوں کے احوال دریافت کرتے۔‘‘ [2]
[1] فضائل الصحابۃ : (۸۱۲) اسنادہ صحیح
[2] الطبقات: ۳؍۵۹۔