کتاب: خلفائے رسول ص شخصیت،حالات زندگی،عہد خلافت - صفحہ 363
۲۔خاندان عثمان رضی اللہ عنہ نے کل آٹھ شادیاں کیں اور سب کی سب اسلام کے بعد کیں ۔ بیویاں : ٭ رقیہ بنت رسول اللّٰہ صلي الله عليه وسلم :ان کے بطن سے آپ کے فرزند عبداللہ بن عثمان پیدا ہوئے۔ ٭ ام کلثوم بنت رسول اللہ صلي الله عليه وسلم : رقیہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کے بعد آپ نے ان سے شادی کی۔ ٭ فاختہ بنت غزوان:یہ امیر عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کی ہمشیر تھیں ، ان کے بطن سے آپ کے فرزند عبداللہ الاصغر پیدا ہوئے۔ ٭ ام عمرو بنت جندب الازدیۃ : ان کے بطن سے آپ کی اولاد: عمرو، خالد، ابان، عمر اور مریم کی ولادت ہوئی۔ ٭ فاطمۃ بنت ولید بن عبد شمس بن مغیرۃ المخزومیۃ:ان کے بطن سے آپ کی اولاد: ولید، سعید، ام سعد کی ولادت ہوئی۔ ٭ ام البنین بنت عیینۃ بن حصن الفزاریہ : ان کے بطن سے آپ کے فرزند عبدالملک کی ولادت ہوئی۔ ٭ رملۃ بنت شیبۃ بن ربیعۃ الامویۃ :ان کے بطن سے آپ کی اولاد: عائشہ، ام ابان، ام عمرو کی ولادت ہوئی۔ رملہ مشرف بہ اسلام ہوئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کا شرف حاصل کیا۔ ٭ نائلۃ بنت فرافصۃ الکلبیۃ :یہ نصرانی تھیں لیکن رخصتی سے قبل اسلام قبول کر لیا تھا اور اچھی مسلمان ثابت ہوئیں ۔[1] بیٹے: آپ کے کل نو بیٹے تھے: ۱۔ عبداللہ ۲۔ عبداللہ الاصغر ۳۔عمرو ۴۔ خالد ۵۔ ابان ۶۔ عمر ۷۔ ولید ۸۔ سعید ۹۔ عبدالملک
[1] تاریخ الطبری: ۵؍۴۴۱۔التمہید والبیان فی مقتل الشہید عثمان ، ص: ۱۹۔ الامین ذوالنورین ؍ محمود شاکر، ص ۳۶۴۔