کتاب: خلفائے رسول ص شخصیت،حالات زندگی،عہد خلافت - صفحہ 320
فوج کے حقوق: سیّدناعمر رضی اللہ عنہ کی توجیہات، خطوط اور نصائح میں ہمیں فوج کے چند اہم حقوق دیکھنے کو ملتے ہیں ، ان کا بیان اس طرح ہے: ۱: جائزہ لینا اور خبر گیري کرنا۔ ۲: افواج کو لے کر چلنے میں نرمی کرنا۔ ۳: کوچ کے وقت فوج سے ملنا۔ ۴: جنگ کے دوران ان کی غلطی نظر انداز کرنا۔ ۵: اقامت اور کوچ کے وقت فوج پر پہرے دار مقرر کرنا۔ ۶: فوج اتارنے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب۔ ۷: فوج کے لیے سامان رسد اور گھوڑوں کے لیے چارہ کا انتظام۔ ۸: فوج کو جنگ پر ابھارنا۔ ۹: ثواب الٰہی اور شہادت کی فضیلت بیان کرنا۔ ۱۰: حقوق اللہ کی ادائیگی پر زور دینا۔ ۱۱: تجارت و زراعت جیسی تمام مصروفیات سے انہیں الگ رکھنا۔