کتاب: خلفائے رسول ص شخصیت،حالات زندگی،عہد خلافت - صفحہ 319
فوجی قائدین کے انتخاب کا فاروقی منشور
فوجی قائدین کے انتخاب کے لیے عمر فاروق رضی اللہ عنہ کچھ امتیازی اوصاف کو معیار مقرر کرتے تھے۔ مثلاً:
۱: قائد تقویٰ شعار، عبادت گزار ، اور شرعی احکامات کا عالم ہو
۲: قائد متحمل مزاج ہو جلد باز نہ ہو
۳: قائد جرأت مند، بہادر اور تیر انداز ہو
۴: قائد دور اندیش، ذہین اور تجربہ کار ہو
۵: قائد ہوشیار وماہر ہو ، اسے جنگی بصیرت حاصل ہو
۶: جذبۂ عمل کا اعتبار
سیّدناعمر رضی اللہ عنہ کے خطوط میں اللہ تعالیٰ، قائدین لشکر اور افواج کے حقوق کا ذکر
اللہ تعالیٰ کے حقوق:
عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے قائدین اور لشکر کو اپنے خطوط اور نصائح میں حقوق اللہ کے التزام کی اہمیت کی طرف توجہ دلاتے تھے ان حقوق میں اہم ترین یہ ہیں :
۱: دشمن کے مقابلے میں صبر و ثبات کا مظاہرہ کرنا۔
۲: جنگ کا مقصد مذہب اسلام کی نصرت و سربلندی۔
۳: امانت داری برتنا۔
۴: دین الٰہی کی تائید میں غیر جانب داری۔
قائد کے حقوق:
سیّدناعمر رضی اللہ عنہ نے اپنے خطوط، نصائح اور رہنمائیوں میں اسلامی فوج کے قائد کے کچھ حقوق بتائے ہیں ۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں :
۱: امیر کی اطاعت۔
۲: تمام تر معاملات کو امیر کے فیصلہ پر چھوڑ دینا۔
۳: امیر کے حکم کی فرمانبرداری کرنے میں جلدی کرنا۔
۴: مال غنیمت تقسیم ہوتے وقت امیر کی تقسیم پر راضی رہنا۔