کتاب: خلفائے رسول ص شخصیت،حالات زندگی،عہد خلافت - صفحہ 271
گورنران ریاست کی تقرری کا فاروقی معیار اور اس کی لازمی شرائط ریاستوں کے گورنران مقرر کرتے ہوئے درج ذیل معیار کو مد نظر رکھا گیا: ۱: قوت وطاقت اور امانت داری ۲: تقرری میں علم کی اہمیت ۳: تجربہ کاری اور بصیرت ۴: دیہاتی اور شہری ۵: رعایا پر شفقت ومہربانی ۶: اپنے قرابت داروں میں سے کسی کو حاکم نہ بنانا ۷: طالب عہدہ کو عہدہ نہ دینا ۸: گورنروں کو تجارت کرنے کی ممانعت ۹: افسران کی تقرری کے وقت ان کی جائداد کی پڑتال ۱۰: افسران کی تقرری کے وقت چند شرائط کی پابندی کا معاہدہ ۱۱: والیان ریاست کے انتخاب اور ان کی تقرری کے لیے مشورہ ۱۲: گورنروں کی تقرری سے پہلے ان کا امتحان لینا ۱۳: مقامی لوگوں کو گورنر بنانا ۱۴: قرار داد خلافت ۱۵: مسلمانوں کے معاملات میں نصاریٰ سے عدم تعاون (تفصیل کے لیے دیکھیے: سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ، ص: ۵۱۶ تا ۵۲۳) سیّدناعمر رضی اللہ عنہ کے گورنران ریاست کی چند اہم صفات وخصوصیات صحیح عقیدہ، اسلامی شریعت کا علم، اللہ پر اعتماد کامل، قدوہ حسنہ، صداقت، دینی صلاحیت، شجاعت، مروت، زہد و ورع، جذبہ فدائیت، تواضع، نصیحت کی قبولیت، بردباری، صبر، حوصلہ مندی، بلند ہمتی، دور اندیشی، عدل و انصاف اور مشکلات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت و قدرت جیسے اوصاف حمیدہ واخلاق عالیہ سیّدناعمر رضی اللہ عنہ کے گورنروں کی اہم صفات تھیں ۔ گورنروں کے حقوق بے شک گورنروں کے مختلف حقوق ہیں ، کچھ کا تعلق رعایا سے ہے اور کچھ کا خلیفہ سے، مزید برآں کچھ ایسے