کتاب: خضاب کی شرعی حیثیت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 7
بسم ا للّٰہ الرحمن الرحیم الحمد للّٰہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی نبینا محمد وعلی آلہ وأصحابہ أجمعین، وبعد: بالوں کی سفیدی اور اس کی تبدیلی کے حکم کے سلسلہ میں بکثرت حدیثیٍں مروی ہیں ، چند حدیثیں حسب ذیل ہیں : ۱- عمرو بن شعیب سے روایت ہے وہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفید بالوں کو اکھیڑنے سے منع کیا ہے، اور فرمایا ہے: ’’ إنَّه نُورُ المُسْلِمِ ‘‘[1]
[1] جامع ترمذی، کتاب الادب، باب ماجاء فی النہی عن نتف الشیب، ۵/۱۲۵، حدیث:(۲۸۲۱) وابن ماجہ، کتاب الادب ، باب نتف الشیب، ۲/۱۲۲۶، حدیث(۳۷۲۱) ومسند احمد بن حنبل، ۲/۱۷۹، ۲۰۷،۲۱۰، ۲۱۲، علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح سنن ترمذی (۲/۳۶۹) اور سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ حدیث (۱۲۴۳) میں صحیح قرار دیا ہے۔