کتاب: خضاب کی شرعی حیثیت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 4
کالے خضاب ‘ مہندی مع کتم (ایک پودا) اور زرد رنگ کے استعمال کا حکم بیان کیا گیا ہے؛ نیز اس بارے میں اہل علم کے بعض اقوال بھی ذکر کیا ہے تاکہ متاشی حق کے لئے حق واضح ہوجائے اور یہ بھی معلوم ہوجائے کہ قول رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی کے قول کی کوئی حیثیت نہیں ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہی مستحق اتباع ہے گرچہ مخالفت کرنے والے اس کی مخالفت کرتے رہیں ، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
﴿ وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللّٰہَ ۖ إِنَّ اللّٰہَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ﴾[1]
اور رسول جو کچھ تمہیں دیں اسے لے لو اور جس سے منع کریں اس سے باز آجاؤ، اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو، بیشک اللہ تعالیٰ سخت عذاب والا ہے۔
میں اللہ کریم سے سوال کرتا ہوں کہ وہ اس عمل کو خالص اپنے وجہ کریم کے لئے بنائے اور اس سے مجھے میری زندگی میں اور مرنے کے بعد نفع
[1] سورۃ الحشر: ۷۔