کتاب: خضاب کی شرعی حیثیت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 27
(۶) بالوں میں کالا خضاب استعمال کرنے کی حرمت۔
(۷) سفید بالوں کو مہندی، یا زرد رنگ یا مہندی اور کتم کے ذریعہ رنگنا سنت موکدہ ہے۔
(۸) مہندی کا رنگ سرخ اور مہندی اور کتم کا رنگ سیاہی و سرخی کے مابین ہوتا ہے۔
(۹) سلف صالحین میں سے جنھوں نے بالوں میں کالے خضاب کا استعمال کیا ان کے پاس کتاب وسنت کی کوئی دلیل نہیں ۔
(۱۰) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مقابل کسی کے قول کا کوئی اعتبار نہیں خواہ کوئی بھی ہو۔
(۱۱) بالوں کی سفیدی کے درازی عمر کے علاوہ بھی کئی اسباب ہیں ۔
چنانچہ بسا اوقات خوف الٰہی یا دوسرے کسی سبب سے بھی بال جلدی سفید ہوجاتے ہیں ، چنانچہ عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کے