کتاب: خضاب کی شرعی حیثیت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 20
شہرت ہے۔ (۲) بالوں کی سفیدی میں لوگوں کے حالات کا مختلف ہونا، چنانچہ بعض صاف ستھرے سفیدبال خضاب شدہ بالوں سے خوبصورت لگتے ہیں ، اور اس کے بر عکس بھی ہوتا ہے، لہٰذا جسے خضاب برا لگے وہ اس سے اجتناب کرے‘ اور جسے اچھا لگے وہ استعمال کرے، اور خضاب کے دو فائدے ہیں : پہلا فائدہ: گرد وغبار اور دھوئیں وغیرہ سے بالوں کی حفاظت۔ دوسرا فائدہ: اہل کتاب (یہود ونصاریٰ) کی مخالفت ۔ [1] ۱۳- کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ إنَّ اليَهُودَ والنَّصارى لا يَصْبُغُونَ، فَخالِفُوهُمْ‘‘ یہود ونصاریٰ اپنے بالوں کو نہیں رنگتے ہیں ، لہٰذا ان کی مخالفت کرو۔
[1] المفھم لما اشکل من تلخیص کتاب مسلم، ۵/۴۲۰۔