کتاب: خضاب کی شرعی حیثیت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 17
والكَتَمُ ‘‘[1]
سب سے بہتر چیز جس سے تم اپنے بالوں کی سفیدی بدلوگے حنا (مہندی) اور کتم(ایک پودا جس سے سیاہی مائل سرخ رنگ پیدا ہوتا ہے) ہیں ۔
۱۱- اور عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا جس نے اپنے بالوں میں مہندی لگا رکھی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ما أحسن ھذا؟‘‘ کیا خوب ہے یہ! فرماتے ہیں کہ ایک دوسرا شخص گزرا جو اپنے بالوں کو مہندی اور کتم دونوں سے رنگا تھا، تو آپ نے فرمایا:’’ھذا أحسن من ھذا‘‘یہ اس (پہلے) سے بھی بہتر ہے، بیان کرتے ہیں کہ پھر ایک تیسرے شخص کا گزر ہوا،جس نے اپنے بالوں میں زرد خضاب لگا رکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
[1] سنن نسائی ، کتاب الزینہ ، باب الخضاب بالحناء والکتم، ۸/۱۳۹، حدیث (۵۰۷۷ - ۵۰۸۰)، نیز بروایت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ، حدیث (۵۰۸۱،۵۰۸۲)و ابوداود، کتاب ا لترجل، باب’’ فی الخضاب‘‘، ۴/۸۵، حدیث (۴۲۰۵)۔