کتاب: خضاب کی شرعی حیثیت کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 16
۹- زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ: ’’ میں نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنی داڑھی کو زرد رنگ سے رنگتے ہوئے دیکھا ، تو میں نے عرض کیا اے ابو عبد الرحمن! آپ اپنی داڑھی کو خلوق (ایک قسم کی خوشبو کس کا رنگ زرد کے قریب ہوتا ہے) سے رنگتے ہیں ؟انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ اپنی داڑھی کو زرد کرتے تھے، اور اس سے زیادہ کوئی رنگ آپ کو محبوب نہ تھا۔‘‘[1] یہ تو رہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عملی دلائل، آپ کی قولی حدیثوں سے بھی اس کا ثبوت ملتا ہے۔ ۱۰- ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إنَّ أحسنَ ما غيَّرْتُم به الشَّيبَ الحِنّاءُ
[1] سنن نسائی ، کتاب الزینہ ، باب الخضاب بالصفرہ، ۸/۱۴۰، حدیث(۵۰۸۵)،علامہ البانی نے اسے صحیح سنن نسائی (۳/۱۰۴۴) میں صحیح قرار دیا ہے۔