کتاب: خواتین سے متعلق پچاس احادیث - صفحہ 83
خاتون اسلام کے نام فضا ؔابن فیضی ہے تری نسوانیت کا بانکپن،شرم وحیا رنگ بن کر،وقت کے سیمیں دریچوں پر نہ جھول مانگتی ہے مغربی تہذیب سے تو روشنی ظلمت شب سے نہیں ممکن،اجالے کا حصول یہ کلب،یہ رقص گاہیں،یہ لب ساحل،یہ پارک سارے چم خم ہیں یہ افرنگی تمدن کے،فضول عشق بے باک اور خود سر،حسن عریانی پسند اس جنوں کی بھیڑ میں،تو اپنے دامن کو ٹٹول تو چراغ خانہ تھی،اب رونق محفل ہوئی دے کے گوہر،کر لیے تو نے خزف ریزے قبول