کتاب: خواتین سے متعلق پچاس احادیث - صفحہ 82
اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے تو ایسی عورت سے کہا جائے گا کہ جنت کے جس دروازے سے چاہو اس میں داخل ہو جاؤ۔ فوائد:اس حدیث میں دین ودنیا کی کامرانی حاصل کرنے والی جنتی عورت کے اوصاف بیان کیے گئے ہیں،ان اوصاف میں حقوق اللہ کی رعایت،شوہر کے حقوق کی رعایت اور اپنی عفت وعصمت کی حفاظت کا تذکرہ ہے۔ جنتی عورت کے اوصاف میں صوم وصلاۃ کے ساتھ شوہر کی اطاعت کا بھی تذکرہ ہے،یعنی عورت صرف حقوق اللہ کی ادائیگی کر کے اور صوم وصلاۃ کی پابندی کرکے جنت نہیں حاصل کر سکتی،بلکہ جائز کاموں میں شوہر کی رضا کا خیال رکھنا اور اس کی اطاعت وفرماں برداری کرنا بھی دخول جنت کے لیے ضروری ہے۔ اسی طرح اللہ کے حقوق اور شوہر کے حقوق کی رعایت کے ساتھ عورت کے لیے اپنی عفت وعصمت کا تحفظ بھی ضروری ہے جو اسی وقت ممکن ہوگاجب کہ اسلام کی پیش کی گئی ان تعلیمات پر عمل کیا جائے جن میں سے بعض کا تذکرہ سابقہ صفحات میں ہو چکا ہے۔واللہ اعلم۔۔ ٭٭٭