کتاب: خواتین سے متعلق پچاس احادیث - صفحہ 8
بسم اللّٰهِ الرحمن الرحیم
عرض مرتب
الحمد للّٰهِ رب العالمین،والصلاۃ والسلام علی نبیہ الکریم،سیدنا محمد وعلی آلہ وصحبہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین۔أما بعد:
ہر مومن کا یہ عقیدہ ہے کہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم)اسلام کے بنیادی مصادر ہیں جن کا ایک ایک حرف حق اور ایک ایک حکم ہر مسلمان کے لیے واجب التعمیل ہے۔
اس حکم کو نظریاتی طور پر ماننے کے ساتھ ہرمسلمان مرد وزن کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ قرآن کی کوئی آیت اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث جب اس کے سامنے آئے تو بلا چوں وچرا اس کے سامنے سر تسلیم خم کردے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنالے۔یہ رب کائنات کا حکم ہے،چنانچہ ارشاد ہے:﴿وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَۃٍ إِذَا قَضَی اللّٰهُ وَرَسُولُہُ أَمْراً أَن یَکُونَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ أَمْرِہِمْ وَمَن یَعْصِ اللّٰهَ وَرَسُولَہُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالاً مُّبِیْناً﴾(سورہ احزاب:۳۶)
یعنی کسی مومن مرد اورمومنہ عورت کے لیے جائز نہیں کہ جب اللہ اور اس کے رسول کوئی فیصلہ صادر کردیں توان کا اپنا کوئی اختیار باقی رہے اور جو کوئی بھی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا وہ کھلی گمراہی میں پڑے گا۔
اللہ کا شکر ہے کہ کتاب وسنت کی روشن تعلیمات پر براہ راست عمل کرنے