کتاب: خواتین سے متعلق پچاس احادیث - صفحہ 7
کتاب: خواتین سے متعلق پچاس احادیث
مصنف: اسعد اعظمی
پبلیشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی
ترجمہ: حافظ صلاح الدین یوسف
(فرمان الٰہی)
﴿إِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِیْنَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِیْنَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِیْنَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِیْنَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِیْنَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِیْنَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِیْنَ فُرُوجَہُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاکِرِیْنَ اللّٰهَ کَثِیْراً وَالذَّاکِرَاتِ أَعَدَّ اللّٰهُ لَہُم مَّغْفِرَۃً وَأَجْراً عَظِیْماً-الأحزاب:۳۵﴾
(بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں،مومن مرد اور مومن عورتیں،فرمان برداری کرنے والے مرد اورفرمانبردار عورتیں،راست باز مرد اور راست باز عورتیں،صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں،عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں،خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں،روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں،اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والیاں،بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے اور ذکر کرنے والیاں،ان(سب)کے لیے اللہ تعالیٰ نے(وسیع)مغفرت اور بڑا ثواب تیار کررکھا ہے۔)