کتاب: خواتین سے متعلق پچاس احادیث - صفحہ 54
ممنوعہ کام حدیث نمبر(۳۰) عورتیں غیبت سے بچیں ۱۵۲۶- ﴿عَنْ عَائِشَۃَ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْھَا قَالَتْ:قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم:حَسْبُکَ مِنْ صَفِیِّۃَ کَذَا وَکَذَا۔قَالَ بَعْضُ الرُّوَاۃِ:تَعْنِيْ قَصِیْرَۃً،فَقَالَ:’’لَقَدْ قُلْتِ کَلِمَۃً لَوْ مُزِجَتْ بِمَائِ الْبَحْرِ لَمَزَجَتْہُ!‘‘ قَالَتْ:وَحَکَیْتُ لَہُ إِنْسَانًا فَقَالَ:’’مَا أُحِبُّ أَنِّيْ حَکَیْتُ إِنْسَانًا وَأَنَّ لِيْ کَذَا وَکَذَا﴾،(رواہ أبو داود،والترمذي،وقال:حدیث حسن صحیح) ومعنی:﴿مزجتہخالطتہ مخالطۃ یتغیر بھا طعمہ،أو ریحہ لشدۃ نتنھا وقبحھا،وھذا من أبلغ الزواجر عن الغیبۃ،قال اللّٰه تعالی:﴿وَمَا یَنطِقُ عَنِ الْہَوَی(3)إِنْ ہُوَ إِلَّا وَحْیٌ یُوحَی(4)النجم﴾ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے(ایک روز)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے(ان کی دوسری بیوی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کی بابت)عرض کیا‘ آپ کے لیے صفیہ کا ایسا ایسا ہونا کافی ہے۔بعض راویوں نے کہا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی مراد یہ تھی کہ وہ پستہ قد ہیں۔تو آپ نے(حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا)سے فرمایا‘ تو نے ایسی بات کہی ہے اگر اسے سمندر کے پانی میں ملا دیا جائے تو وہ اس کا ذائقہ بدل ڈالے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آپ کے سامنے ایک آدمی کی نقل اتاری تو آپ نے فرمایا کہ میں پسند نہیں کرتا کہ میں کسی انسان کی نقل اتاروں چاہے اس کے بدلے مجھے اتنا اتنا مال ملے۔(ابوداود‘ ترمذی‘ حسن صحیح)