کتاب: خواتین سے متعلق پچاس احادیث - صفحہ 19
نظر رکھتے ہیں۔تیری خواہش یہ ہونی چاہیے کہ دین دار عورت سے نکاح ہو اور اسی کی کوشش بھی ہو اور اسی کی رفاقت اختیار کرنے کی خواہش ہو۔
تخریج:صحیح بخاري،کتاب النکاح،باب الأکفاء في الدین۔وصحیح مسلم،کتاب النکاح،باب استحباب نکاح ذات الدین۔
فوائد:ایک دین دار عورت ہی صحیح معنوں میں نیک چلن‘ شوہر کی اطاعت گزار اور وفادار ہوتی ہے جس سے انسان کی زندگی بھی خوش گوار گزرتی ہے اور آئندہ نسل کی اصلاح وتربیت کے لیے بھی وہ مفید اور مؤثر ثابت ہوتی ہے۔جب کہ اس خوبی سے محروم دوسری تین قسم کی عورتیں انسان کے لیے بالعموم زحمت کا اور اولاد کے لیے بگاڑ کا باعث ہوتی ہیں۔اس لیے عورت کے انتخاب میں دین کو مقدم رکھا جائے۔
حدیث نمبر(۷)
نیک عورت دنیا کا سب سے بہتر سرمایہ
۲۸۲-﴿ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ العَاصِ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْھُمَا،أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ:’’اَلدُّنْیَا مَتَاعٌ،وَخَیْرُ مَتَاعِھَا الْمَرْأَۃُ الصَّالِحَۃُ﴾،(رواہ مسلم)
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:دنیا سازوسامان ہے اور دنیا کا بہترین سامان،نیک عورت ہے۔(مسلم)
تخریج:صحیح مسلم،کتاب الرضاع،باب خیر متاع الدنیا المرأۃ الصالحۃ۔
فوائد:دوسری حدیث میں نیک عورت کی صفات یہ بیان کی گئی ہیں،کہ جب خاوند اس کی طرف دیکھے تو اسے خوش کردے،جب اسے حکم کرے تو وہ بجا لائے اور جب وہ گھر