کتاب: خواتین سے متعلق پچاس احادیث - صفحہ 16
راغبۃ‘ کے معنی ہیں میرے پاس جو ہے اس میں سے کسی چیز کی خواہش مند ہیں۔بعض کہتے ہیں‘ یہ ان کی حقیقی والدہ تھیں اور بعض کہتے ہیں کہ رضاعی والدہ۔پہلی بات صحیح ہے۔ تخریج:صحیح بخاري،کتاب الھبۃ،باب الھدیۃ للمشرکین۔وصحیح مسلم،کتاب الزکاۃ،باب فضل النفقۃ والصدقۃ علی الأقربین۔ فوائد:یہ مکے سے مدینہ آئی تھیں‘ ان کا نام بعض نے قتیلہ بنت عبد العزی اور بعض نے قیلہ بیان کیا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ والدین مشرک وکافر ہوں‘ تب بھی ان کی خدمت اور ان سے حسن سلوک ضروری ہے۔جیسے قرآن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔﴿وَصَاحِبْہُمَا فِیْ الدُّنْیَا مَعْرُوفا﴾(سورۂ لقمان‘ ۱۵)دنیا کے کاموں میں اچھی طرح ان کا ساتھ دینا۔ حدیث نمبر(۵) عورت بحیثیت بیوی ۲۷۵-﴿عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم:’’اِسْتَوْصُوْا بِالنِّسَائِ خَیْرًا؛ فَإِنَّ الْمَرْأَۃَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ،وَإِنَّ أَعْوَجَ مَا فِي الضِّلَعِ أَعْلَاہُ،فَإِنْ ذَھَبْتَ تُقِیْمُہُ کَسَرْتَہُ،وَإِنْ تَرَکْتَہُ لَمْ یَزَلْ أَعْوَجَ،فَاسْتَوْصُوْا بِالنِّسَائِ(متفق علیہ)۔وفي روایۃ في الصحیحین:﴿اَلْمَرْأَۃُ کَالضِّلَعِ إِنْ أَقَمْتَھَا کَسَرْتَھَا،وَإِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِھَا،اسْتَمْتَعْتَ وَفِیْھَا عَوَجٌ﴾،(وفي روایۃ لمسلم):﴿إِنَّ الْمَرْأَۃَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ،لَنْ تَسْتَقِیْمَ لَکَ عَلَی طَرِیْقَۃٍ،فَإِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِھَا،اسْتَمْتَعْتَ بِھَا وَفِیْھَا عَوَجٌ،وَإِنْ ذَھَبْتَ تُقِیْمُھَا کَسَرْتَھَا،وَکَسْرُھَا طَلَاقُھَا﴾،قولہ ’’عوج‘‘ ھو بفتح العین