کتاب: خواتین اور شاپنگ - صفحہ 32
’’ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کے لیے بادشاہت ہے ۔ اسی کے لیے تمام تعریف ہے وہ زندہ کرتا ہے اور وہ مارتا ہے ، اور وہ زندہ ہے وہ کبھی نہیں مرے گا۔ اس کے ہاتھ میں تمام بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے[1]۔‘‘ تو اللہ تعالیٰ اس کےنامہ اعمال میں دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتے ہیں اور اس کی دس لاکھ نیکیاں معاف فرمادیتے ہیں اور اس کے دس لاکھ درجات بلند کردیتے ہیں۔‘‘ بعض علما نے اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ بازار اللہ تعالیٰ سے غافل ہونے کی جگہ ہے ۔ بہت کم لوگ بازاروں میں اللہ تعالیٰ کو یاد رکھتے ہیں یا اس کا خوف کھاتے ہیں ۔ اس لیے جو ان کلمات کے ذریعے بازار جیسی پرفتن جگہ میں اللہ تعالیٰ کو یاد رکھے گا تو اسے اتنے بڑے انعام سے نوازا جائے گا۔
[1]  امام ناصر الدین البانی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے۔