کتاب: خواتین کے مخصوص مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 76
عورتوں کا کفن:
عورت کو پانچ سفید کپڑوں میں کفن دینا مستحب ہے۔
۱:ازار جس کو بطور تہہ بند استعمال کیا جائے گا۔
۲:خمار (اوڑھنی) جس کو اس کے سر پر باندھا جائے گا۔
۳:قمیص جو اسے پہنائی جائے گی۔
۴،۵: دو لفافے، جن میں وہ مذکورہ کپڑوں کے اوپر سے لپیٹی جائے گی۔
دلیل سیّدہ لیلیٰ ثقفیہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے، جس میں وہ فرماتی ہیں :
(( کُنْتُ فِیْمَنْ غَسَلَ أُمَّ کُلْثُوْمَ بِنْتَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰہ عليه وسلم عِنْدَ وَفَاتِھَا، وَکَانَ أَوَّلَ مَا أَعْطَانَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰہ عليه وسلم الْحُقِیَ، ثُمَّ الدِّرْعَ، ثُمَّ الخِمَارَ، ثُمَّ الْمُلَحِّفَۃَ، ثُمَّ أُدْرِجَتْ بَعْدَ ذٰلِکَ فِی الثَّوْبِ الْآخَرْ۔)) [1]
’’ سیّدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی وفات کے وقت غسل
[1] المسند للامام احمد، رقم الحدیث: ۱۰/ ۲۷۲۰۵۔ ابو داؤد، کتاب الجنائز، باب فی کفن المرأۃ، رقم: ۳۱۵۷۔