کتاب: خواتین کے مخصوص مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 59
انگیز حرص و طمع کا ربط و تعلق کاٹ کر رکھ دیتا ہے، لہٰذا اسلامی بہنوں کو پردے کا التزام کرنا چاہیے اور ان باطل پروپیگنڈوں پر کوئی توجہ نہیں دینی چاہیے جو پردے کی مخالفت میں یا پردے کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں ، کیونکہ یہ عورتوں کے حق میں خیر خواہ نہیں بلکہ بدخواہ ہیں ۔
اللہ رب العزت کا ارشاد ہے:
﴿وَیُرِیْدُ الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الشَّھَوَاتِ أَنْ تَمِیْلُوْا مَیْلًا عَظِیْمًا ﴾ (النساء:۲۷)
’’ اور جو لوگ خواہشات نفس کے پیرو ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم مکمل طریقے سے جھک جاؤ۔ ‘‘