کتاب: خواتین کے مخصوص مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 51
’’ اور جب زندہ گاڑھی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا کہ کس گناہ کی وجہ سے وہ قتل کی گئی۔ ‘‘
لہٰذا ایک مسلمان عورت کو اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور کسی بھی مقصد کے پیش نظر اس جرم کا ارتکاب نہیں کرنا چاہیے اور اس طرح کے گمراہ کن پروپیگنڈوں اور ناروا رسم و رواج سے جن کی بنیاد نہ تو عقل پر ہے اور نہ دین پر، فریب نہیں کھانا چاہیے۔