کتاب: خواتین کے مخصوص مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 31
آنا شروع نہیں ہوا ہے وہ نو سال سے کم عمر کی چھوٹی بچیاں ہیں ۔ حالت حیض میں وطی حرام ہے: الفحالت حیض میں عورت کے فرج میں وطی (مجامعت) حرام ہے۔ دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿وَیَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضُِّ قُلْ ھُوَ اَذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَآئَ فِی الْمَحِیْضِ وَلَا تَقْرَبُوْھُنَّ حَتّٰی یَطْھُرْنَ فَاِذَا تَطَھَّرْنَ فَاْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَکُمُ اللّٰہُ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ ﴾(البقرۃ:۲۲۲) ’’ آپ سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں ، کہہ دیجیے کہ وہ گندگی ہے، لہٰذا حالت حیض میں عورتوں سے الگ رہو اور جب تک وہ پاک نہ ہوجائیں تو ان کے قریب نہ جاؤ، ہاں جب وہ پاکی حاصل کرلیں تو ان کے پاس جاؤ جہاں سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں اجازت دی ہے، اللہ توبہ کرنے والوں کو اور پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ ‘‘ حائضہ عورت سے مجامعت کی حرمت اس وقت تک باقی رہتی ہے، جب تک کہ خون کا آنا بند نہ ہوجائے اور عورت غسل (طہارت) سے فارغ نہ ہوجائے۔ فرمانِ الٰہی ہے: ﴿وَلَا تَقْرَبُوْھُنَّ حَتّٰی یَطْھُرْنَ فَاِذَا تَطَھَّرْنَ فَاْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَکُمُ اللّٰہُ ﴾(البقرۃ:۲۲۲) ’’ تم حائضہ عورت کے قریب نہ جاؤ، جب تک وہ پاک نہ ہوجائیں ، ہاں جب وہ پاک ہوجائیں تو ان کے پاس جاؤ جہاں سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں اجازت دی ہے۔ ‘‘