کتاب: خواتین کے مخصوص مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 112
سبب اوّل: نہی (ممانعت) کے دلائل کی عمومیت اور جب کسی چیز سے نہی (ممانعت) عام ہو تو اس نہی کی تخصیص کے لیے دلیل کا ہونا ضروری ہے۔
سبب دوم: جس علت اور سبب کی وجہ سے خواتین کو زیارتِ قبور سے منع کیا گیا ہے، وہ علت یہاں بھی موجود ہے۔
شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ نے اپنے مناسک حج میں مسجد نبوی کے زائرین کے لیے قبر نبوی کی زیارت کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے:
’’ قبر نبوی کی زیارت خاص طور سے مردوں کے لیے مشروع ہے، خواتین کے لیے کسی بھی قبر کی زیارت جائز نہیں ہے۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں اور ان پر مسجدیں بنانے والے اور چراغاں کرنے والے مردوں پر لعنت بھیجی ہے۔ البتہ مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی اور دعا وغیرہ جیسے اعمال جو تمام مساجد میں مشروع ہیں ، ان کے لیے مدینہ کا رخت سفر باندھنا ہر ایک کے لیے مشروع ہے۔ ‘‘