کتاب: خواتین کے مخصوص مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں - صفحہ 10
طریقے سے ان پر یلغار کی جارہی ہے اور ان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اس لیے انہیں خطرات سے آگاہ کرنا اور ان کے لیے راہِ نجات کی نشاندہی کرنا از حد ضروری ہے۔
زیر نظر کتاب کے بارے میں ہماری یہی توقع ہے کہ اس کے اندر خواتین سے متعلق جو مخصوص احکامات بیان کیے گئے ہیں ان کی وجہ سے کتاب اس راہ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، یہ ایک حقیر اور متواضع شمولیت ہے، لیکن ایک کم مایہ شخص کی حتی المقدور کوشش ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب کو اس کے حجم اور مقدار کے مطابق کار آمد اور نفع بخش بنائے، خواتین کی راہنمائی اور ان کے لیے راہِ نجات کی نشاندہی کے تعلق سے یہ پہلا قدم ہے، امید ہے کہ اس کے بعد اس سے زیادہ عمومیت اور شمولیت کے ساتھ اگلے قدم اٹھائے جائیں گے، جن میں زیادہ بہتر اور مکمل طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ اس عجلت میں پیش کی گئی معلومات کو درج ذیل ابواب کے تحت بیان کیا گیا ہے:
باب اوّل: عام مسائل و احکام
باب دوم:خواتین کی جسمانی زینت و آرائش سے متعلق مسائل
باب سوم: حیض، استحاضہ اور نفاس کے مسائل
باب چہارم: لباس اور پردہ کے مسائل
باب پنجم:نماز سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل
باب ششم: جنازہ سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل
باب ہفتم: روزہ سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل
باب ہشتم: حج و عمرہ سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل
باب نہم: ازدواجی زندگی سے متعلق مسائل
باب دہم: خواتین کی عزت و ناموس اور ان کی عفت و شرافت کو ضمانت فراہم کرنے والے احکام و مسائل