کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 89
"اے ایمان والو!یہودونصاریٰ کو اپنے دوست مت بناؤ،وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔" یعنی تمہیں جائز نہیں ہے کہ ان سے محبت رکھو یا ان کی حمایت کرو یا ان کی مدد کرو یا ان کا دفاع کرو یا ان کی مدح و توصیف کرو۔ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللّٰهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ﴿٥١﴾(المائدہ 5؍51) "وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔تم میں سے جس نے ان سے دوستی کی تو پھر وہ انہی میں سے ہوا۔بلاشبہ اللہ تعالیٰ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا ہے۔" یہ سب آیات اس معنیٰ میں ہیں،آگے فرمایا: إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللّٰهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ﴿٥٥﴾وَمَن يَتَوَلَّ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْغَالِبُونَ﴿٥٦﴾(المائدہ 5؍55۔56) "تمہارا دوست تو بس اللہ ہے اور اس کا رسول اور وہ لوگ جو ایمان لائے جو نماز قائم کرتے،زکوٰۃ دیتے اور رکوع (عاجزی) کرنے والے ہیں۔اور جس نے اللہ سے دوستی کی اور اس کے رسول سے اور ان سے جو ایمان لائے تو بلاشبہ اللہ کا گروہ ہی غالب لوگ ہیں۔" اور فرمایا: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُم مِّنَ الْحَقِّ يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَإِيَّاكُمْ ۙ أَن تُؤْمِنُوا بِاللّٰهِ رَبِّكُمْ إِن كُنتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِي سَبِيلِي وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِي ۚ تُسِرُّونَ إِلَيْهِم بِالْمَوَدَّةِ وَأَنَا أَعْلَمُ بِمَا أَخْفَيْتُمْ وَمَا أَعْلَنتُمْ ۚ وَمَن يَفْعَلْهُ مِنكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ﴿١﴾(الممتحنہ 60؍1) "اے ایمان والو!میرے اور اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ سمجھو،تم محبت سے ان کی طرف پیغام بھیجتے ہو حالانکہ وہ انکاری ہیں اس حق سے جو تمہارے پاس آ چکا ہے،وہ لوگ رسول کو اور تمہیں محض اس وجہ سے جلاوطن کرتے ہیں کہ تم اللہ پر جو تمہارا پروردگار ہے،ایمان لائے ہو۔اگر تم میری راہ میں جہاد کے لیے اور میری رضامندی میں نکلتے ہو (تو ان سے دوستیان نہ کرو) تم ان کی طرف پوشیدہ پوشیدہ محبت کے پیغام بھیجتے ہو،حالانکہ میں خوب جانتا ہوں جو تم نے چھپایا اور جو تم نے ظاہر کیا۔تم میں سے جو بھی یہ کام کرے گا وہ یقینا راہ راست سے بہک جائے گا۔"