کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 853
جواب:ریڈیو سے نشر کیے جانے والا قرآن مجید،احادیث اور اہم خبریں اور اسی طرح کی چیزیں جو اس سے ٹیپ کر لی جائیں ان کا سننا جائز ہے،اس میں کوئی حرج نہیں۔اور میں تاکید کروں گا کہ اذاعۃ القرآن (ریڈیو قرآن کریم) اور نور علی الدرب (چراغ راہ) ضرور سنا کریں کہ اس میں بہت سے فوائد ہوتے ہیں۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:ریڈیو سے بعض اوقات بڑے اچھے پروگرام نشر ہوتے ہیں،اہم خبریں بھی پیش کی جاتی ہیں،مگر اس کے ضمن میں موسیقی بھی ہوتی ہے؟ جواب:یہ چیز سن لینے اور ان سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے،بشرطیکہ جب موسیقی شروع ہو تو آپ اسے بند کر دیں۔کیونکہ موسیقی آلات لہو میں سے ہے۔اللہ تعالیٰ ان منکرات کے چھوڑنے کی توفیق اور ان کے شر سے محفوظ رکھے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:ایسے رسائل جن میں بے پردہ عورتوں کی تصاویر بڑے پرکشش انداز سے شائع کی جاتی ہوں اور فلمی اداکاروں اور اداکاراؤں کو بڑی اہمیت دیتے ہوں،ان کے شائع کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور ایسے مجلات میں کام کرنے،ان کی تقسیم و اشاعت اور ان کے خریدنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:ایسے رسائل و مجلات جن میں عورتوں کی تصاویر ہوں،فحش اور بدکاری یا لواطت یا منشیات کی ترغیب ہو،یا اسی طرح کے باطل امور اور ان کی اعانت ہو،ان کا شائع کرنا جائز نہیں ہے۔اور ان اداروں میں کسی طرح کا کام کرنا،مثلا کتابت یا تقسیم وغیرہ بھی جائز نہیں،کیونکہ اس میں گناہ اور عدوان میں تعاون ہے۔ان سے زمین میں فساد اور معاشرے میں جرائم پھیلتے ہیں۔ان میں معاشرے کے اندر بگاڑ پیدا کرنے کی دعوت ہوتی ہے اور اسی طرح کے دیگر رذیل کاموں کی اشاعت ہوتی ہے۔جبکہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے: وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۖ إِنَّ اللّٰهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ﴿٢﴾(المائدہ:5؍2) "نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون کرو،گناہ اور ظلم و تعدی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو،اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو،بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑے سخت عقاب والا ہے۔" نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ , لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا " "جس کسی نے ہدایت کی دعوت دی تو اس کے لیے اس کی پیروی کرنے والے سب لوگوں کے اجر کی مانند اجر ہو گا،اور ان کے اجر میں سے کوئی کمی نہ کی جائے گی۔اور جس نے گمراہی کی دعوت دی تو اس کے لیے اس کی پیروی کرنے والے لوگوں کے گناہ کی مانند گناہ ہو گا اور ان کے گناہوں میں