کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 798
حَتَّىٰ يَطْهُرْنَ ۖ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللّٰهُ ۚ إِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ﴿٢٢٢﴾(البقرۃ:2؍222) "لوگ آپ سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو کہہ دیجیے کہ یہ گندگی ہے،حالت حیض میں عورتوں سے الگ رہو،اور جب تک وہ پاک نہ ہو جائیں،ان کے قریب نہ جاؤ۔ہاں جب وہ پاک ہو جائیں تو ان کے پاس جاؤ،جہاں سے کہ آپ اللہ نے تمہیں اجازت دی ہے۔بلاشبہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے اور پاک رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔" اور علماء کا اس مسئلہ میں اجماع ہے کہ شوہر کے لیے ان ایام مخصوصہ میں مجامعت کرنا حرام ہے اور بیوی پر بھی واجب ہے کہ وہ اسے منع کرے اور اس کی مخالفت کرے اور اس کی طلب کی موافقت نہ کرے،کیونکہ یہ حرام ہے اور خالق تعالیٰ کی معصیت میں مخلوق کی بات نہیں مانی جا سکتی۔ تاہم اس کیفیت میں جماع کے بغیر،فرح کے علاوہ میں تمتع و تلذذ میں کوئی حرج نہیں۔لیکن اگر انزال ہو جائے،کسی ایک کو ہو یا دونوں کو تو غسل واجب ہو گا ورنہ نہیں،کیونکہ وجوب غسل کے دو سبب ہیں:ایک انزال خواہ کسی سبب سے ہو،دوسرا دخول سے خواہ انزال ہو یا نہ ہو۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:مجھے میرے والد نے وصیت کی تھی کہ میں ہر سال پندرہ شعبان کو صدقہ کیا کروں،میں پہلے تو کرتی رہی ہوں،بعد میں مجھے کسی نے اس پر ٹوکا ہے کہ یہ جائز نہیں ہے۔براہ مہربانی اس بارے میں وضاحت فرمائیں؟ جواب:اس صدقہ کے لیے ہر سال پندرہ شعبان کی تاریخ معین کر لینا بدعت ہے اور جائز نہیں ہے،خواہ آپ کے والد نے اس کی وصیت ہی کی ہے۔آپ یہ صدقہ کریں مگر یہ تاریخ معین اور خاص نہ کریں،بلکہ کسی اور مہینے اور تاریخ میں کر لیں اور افضل رمضان المبارک ہے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:میری ایک سہیلی نے مجھے بتایا ہے کہ میرا شوہر مجھے اپنے ایک عزیز سے پردہ نہ کرنے کو کہتا ہے،اور یہ اس بدلے میں ہے کہ وہ اپنی بیوی کو میرے شوہر کے پاس بیٹھنے کی اجازت دیتا ہے۔تو کیا یہ جائز ہے؟ جواب:اس مسئلے میں آپ کا اپنے شوہر کی بات تسلیم کرنا جائز نہیں ہے کہ آپ اس کے اقرباء کے سامنے چہرہ کھول لیں خواہ وہ اس کے سگے بھائی ہی کیوں نہ ہوں۔کیونکہ وہ غیر محرم ہیں اور ان کے سامنے چہرہ کھولنا فتنے سے خالی نہیں۔جیسے کہ اس عزیز کی بیوی کے لیے بھی جائز نہیں کہ آپ کے شوہر کے سامنے چہرہ کھولے اور اپنے شوہر کی یہ بات تسلیم کرے،کیونکہ علت اور سبب دونوں طرف ایک ہی ہے۔(عبداللہ بن الجبرین) سوال:جب خاندان کے مرد عورتیں اکٹھے ہوں،تو کیا عورت کو ان کے ساتھ باحجاب ہو کر بیٹھنا جائز ہے تاکہ قربت اور تعارف حاصل ہو؟ جواب:کسی خاص مصلحت اور فائدہ کے بغیر اس طرح بیٹھنا جائز نہیں ہے۔مثلا کسی درس وغیرہ کا اجتماع ہو تو