کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 786
اورجب آپ انہیں اپنی طاقت و ہمت کے مطابق زبانی نصیحت کریں گے اور ان کے عمل سے علیحدہ اور دور رہیں گی تو پھر ان کا فعل آپ کو کوئی نقصان نہ دے گا اور نہ ان کی طعنہ زنی آپ کے لیے کوئی مضر ہو گی،جیسے کہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنفُسَكُمْ ۖ لَا يَضُرُّكُم مَّن ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ ۚ إِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴿١٠٥﴾(المائدہ:5؍105) "اے ایمان والو!تم اپنے آپ کو سنبھالو۔جب تم خود ہدایت پر ہوئے تو گمراہ لوگ تمہیں کوئی ضرر نہیں دے سکیں گے۔تم سب کا لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہے،تو جو تم عمل کر رہے ہو وہ تمہیں (اس کا بدلہ دے کر) بتا دے گا۔" اللہ عزوجل نے واضح فرمایا ہے کہ صاحب ایمان جب حق کا التزام کرے اور ہدایت پر مستقیم رہے تو گمراہ لوگ اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔اور یہ (التزام و استقامت) تبھی ہے جب بندہ برائی سے منع کرے اور خود حق پر ثابت قدم رہے اور بھلے انداز میں حق کی دعوت دے۔اور بہت جلد ہے کہ وہ آپ کے لیے ان مشکلات سے نکلنے کی راہ پیدا کر دے گا اور آپ کی دعوت کے نتیجے میں انہیں بھی فائدہ دے گا،بشرطیکہ آپ اس حق پر صبر و ثبات سے کام لیں اور اس برائی کا انکار کرتی رہیں۔اللہ عزوجل کا فرمان ہے: إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ﴿٤٩﴾(ھود:11؍49) "بہترین انجام تقویٰ والوں ہی کے لیے ہے۔" اور فرمایا: وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ﴿٦٩﴾(العنکبوت:29؍69) "اور وہ لوگ جو ہماری راہ میں جہاد کرتے ہیں،انہیں اپنے (قرب کی) راہیں دکھاتے ہیں،اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ نیکوکاروں کے ساتھ ہے۔" اللہ تعالیٰ اپنی رضامندی کے اعمال کی توفیق دے،صبر و ثبات سے بہرہ ور فرمائے اور آپ سب گھر والوں،بھائیوں اور آپ کی سہیلیوں سب کو اپنے پسندیدہ اور رضامندی کے اعمال کی توفیق دے۔بلاشبہ وہ خوب سننے والا اور اپنے بندوں سے قریب ہے اور وہی سیدھی راہ پر چلانے والا ہے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:ایک خاتون کا سوال ہے کہ مجھے ریاکاری سے بہت خوف آتا ہے اور اسی وجہ سے میں کچھ لوگوں کو بعض برائیوں سے روک نہیں سکتی ہوں،مثلا غیبت اور چغلی وغیرہ سے کہ وہ مجھے ریاکار سمجھیں گے۔اور ساتھ ہی یہ خیال بھی آتا ہے کہ یہ لوگ پڑھے لکھے ہیں،انہیں سمجھانے کی کیا ضرورت ہے۔اس بارے میں آپ مجھے کیا