کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 780
ایک دوسرے کو کرتی رہیں اور اس راہ میں صبر سے بھی کام لیں۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:کیا آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی کسی عزیزہ چچا زاد یا خالہ زاد کو کسی بے دینی میں پائے تو خود اسے براہ راست دین کی دعوت دے،مثلا وہ بے پردہ رہتی ہو یا اپنے سنگار کا اظہار کرتی ہو؟ اس کے ساتھ دوسری بہنیں بھی ہیں مگر وہ کماحقہ سمجھا نہیں سکتی ہیں یا ان میں حکمت کی کمی ہے؟ جواب:آپ کی ذمہ داری ہے کہ نیکی کا حکم دیں اور برائی سے روکیں،مخاطب خواہ مرد ہو یا عورت۔لیکن یہ ضرور یاد رکھیے کہ جسے آپ سمجھانے جا رہے ہیں وہ آپ کی حرکات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔کئی ایسے افسوسناک اور مضحکہ خیز واقعات ہمارے علم میں آئے ہیں۔مثلا ایک نے کہا کہ یہ ڈاڑھیوں والے جب مجھ سے بات کرتے ہیں تو مجھے عجیب عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں،تو اس طرح کی صورت قطعا جائز نہیں ہے۔اس انداز سے وہ عورت بھی فتنے میں پڑ سکتی ہے۔اگر آپ کوئی بات کہنا چاہتے ہیں تو خیال رکھیے گا کہ خود کسی برائی میں ملوث نہ ہو جائیے گا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے متعلق آتا ہے کہ انہوں نے ایک عورت کو پایا کہ وہ خوشبو لگائے ہوئے مسجد جا رہی تھی،تو آپ نے اس سے کہا:اے جبار کی بندی!کیا تو مسجد جا رہی ہے؟ کیا تو اللہ کی رضا چاہتی اور اسی کے لیے نکلی ہے؟ اس نے کہا:ہاں،تو انہوں نے کہا:اپنے گھر واپس جا اور غسل کر۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے،فرماتے تھے: "لا تخرج المرأة من بيتها متعطرة فيأتى اللّٰه عزوجل منها صلاة حتى ترجع الى البيت فتغتسل" "جب کوئی عورت خوشبو لگا کر نکلتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی کوئی نماز قبول نہیں کرتا ہے،حتیٰ کہ گھر لوٹ جائے اور غسل کرے۔" [1] بہرحال (خیرالقرون میں) عورتیں مردوں کی اور مرد عورتوں کی اصلاح کر دیتے تھے۔لیکن اللہ کا حکم بتانے کے ساتھ ساتھ بہترین نمونہ بھی پیش کرتے تھے۔آپ کو اجنبی غیر محرم عورت کے ساتھ خلوت میں ہونا جائز نہیں ہے۔اس کی طرف تاک کر دیکھنا بھی جائز نہیں ہے۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی کوئی غلطی کر بیٹھیں گے تو یاد رکھیں کہ برائی دور کرنا،بھلائی حاصل کرنے کی نسبت زیادہ اہم ہے۔آپ کا اس عورت کے ساتھ فتنے میں مبتلا ہونا آپ کے اور اس کے دین کے ضائع ہونے کا باعث ہے۔کیونکہ آپ کی ان غلط حرکات سے اسے
[1] یہ روایت مختلف الفاظ سے مروی ہے۔شاید فضیلۃالشیخ نے بالمعنی ذکر کر دی ہے۔دیکھیے:سنن ابی داود،کتاب الترجل،باب ماجاءفی المراۃ تتطیب للخروج،حدیث:4174سنن ابن ماجہ،کتاب الفتن،باب فتنۃ النساء،حدیث:4002مسند احمد بن حنبل:2؍246،حدیث:7350۔