کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 760
"میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔"[1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ: "اللہ کی قسم!رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے کبھی کسی عورت کے ہاتھ کو نہیں چھوا۔آپ ان عورتوں سے زبانی بیعت لیتے تھے۔" [2] اللہ عزوجل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو امت کے لیے بہترین نمونہ بنایا ہے: لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللّٰهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللّٰهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللّٰهَ كَثِيرًا﴿٢١﴾(الاحزاب:33؍21) "یقینا تمہارے لیے رسول اللہ میں بہترین نمونہ موجود ہے،ہر اس شخص کے لیے جو اللہ تعالیٰ کی ملاقات اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرتا ہے۔" عورتوں کا غیر محرموں سے مصافحہ کرنا،دونوں جانب فتنے کا باعث ہے،لہذا اس کا چھوڑنا واجب ہے۔اور شرعی و مسنون سلام جو بغیر مصافحہ کے ہو،اس میں کسی شبہ اور فتنے کی بات نہیں ہے،بشرطیکہ لڑکی باحجاب ہو،خلوت میں نہ ہوں،بات کرنے میں لوچ اور لہک نہ ہو۔اللہ عزوجل کا فرمان ہے: يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَاءِ ۚ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوفًا﴿٣٢﴾(الاحزاب:33؍31) "اے نبی کی بیویو!تم دوسری عام عورتوں کی طرح نہیں ہو۔اگر تم تقویٰ والی ہو تو بات کرنے میں لوچ نہ دکھاؤ ورنہ جس کے دل میں کوئی روگ ہوا وہ کوئی طمع کر بیٹھے گا،اور بھلی بات کہو۔" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں عورتیں آپ کو سلام کہتی تھیں،اپنے مسائل آپ سے دریافت کرتی تھیں۔اسی طرح بعد میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی پوچھا کرتی تھیں۔علاوہ ازیں عورت کا اپنے محرم مردوں سے مصافحہ مثلا باپ،بھائی اور چچا وغیرہ سے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔(مجلس افتاء) سوال:میں چھ ماہ،سال بعد اپنے گھر والوں سے ملنے کے لیے جاتا ہوں،تو وہاں مجھے خاندان کی چھوٹی بڑی عورتیں ملنے کے لیے آتی ہیں تو کئی عورتیں مجھے بوسہ بھی دیتی ہیں،مگر حیا اور وقار والا،اور یہ ہمارے ہاں ایک رواج ہے،اور وہ لوگ اسے ناجائز نہیں سمجھتے۔لیکن میں کسی حد تک بحمداللہ دینی آداب و ثقافت سے آگاہ ہوں،
[1] سنن النسائی،کتاب البیعۃ،باب بیعۃ النساء،حدیث:4181،سنن ابن ماجہ،کتاب الجھاد،باب بیعۃ النساء،حدیث:2874ومسند احمد بن حنبل:6؍353،حدیث:27051۔ [2] صحیح بخاری،کتاب الطلاق،باب اذااسلمت المشرکۃ۔۔۔۔،حدیث:4983،وصحیح مسلم،کتاب الامارۃ،باب کیفیۃ بیعۃ النساء،حدیث:1866وسنن ابن ماجہ،کتاب الجھاد،باب بیعۃ النساء،حدیث:2875۔