کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 685
"اور رسول جو کچھ تمہیں دیں وہ لے لو،اور جس سے روک دیں اس سے رک جاؤ۔"[1] (صالح بن فوزان) سوال:یہ سوال بڑی کثرت سے پوچھا جاتا ہے کہ اگر عورت کے بازوؤں پر بال ہوں اور شوہر اسے برا سمجھتا ہو تو کیا اسے تھریڈنگ وغیرہ کے ذریعے سے نوچنا جائز ہے؟ جواب:یہ اللہ کی پیدا کردہ خلقت اور صورت کو تبدیل کرنا ہے۔اگر اللہ عزوجل نے اس عورت کو اسی طرح پیدا کیا ہے کہ اس پر بال قدرے زیادہ ہیں،تو واجب ہے کہ وہ اللہ کی اس خلقت اور پیدائش پر راضی رہے اور اسے تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرے،سوائے اس کے جس کی اللہ تعالیٰ نے اجازت دی ہے،مثلا بغلوں وغیرہ کے بال نوچنا۔(ناصر الدین الالبانی) سوال:عورتوں کے لیے بالوں کے کتروانے کا کیا حکم ہے؟ جواب:اگر کوئی عورت یہ کام کافر عورتوں کی مشابہت میں کرے تو جائز نہیں ہے۔سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ "جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ ان ہی میں سے ہے۔"[2] اور اگر اس طرح سے کاٹے کہ مردوں کے بالوں کی طرح ہو جائیں،مثلا جڑ کے پاس سے کاٹے یا کانوں کے پاس سے کاٹے جسے "لمہ" کہتے ہیں کہ کانوں کی لووں تک لٹک جائیں اور کندھوں تک نہ پہنچیں،تو یہ جائز نہیں ہے۔اور یقینا جڑوں کے پاس سے کاٹنا،کانوں کے نیچے سے کاٹنے سے زیادہ برا ہے۔اور نبی علیہ السلام نے ایسی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جو مردوں سے مشابہت اختیار کریں۔[3] اور یہ کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ اگر عورت نے مشابہت کی نیت کے بغیر کچھ بال ہلکے کیے ہوں اور زینت بھی مقصود نہ ہو مثلا بہت زیادہ لمبے بالوں کو سنبھالنا مشکل ہو تو علماء نے حسب ضرورت اس کی اجازت دی ہے۔اور جناب ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ کی روایت اسی معنی پر محمول ہے۔کہتے ہیں کہ میں اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی بھائی ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل جنابت کے متعلق دریافت کیا
[1] صحیح بخاری،کتاب اللباس،باب المتنمصات،حدیث:5595،صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ،باب تحریم فعل الواصلۃ والمستوصلۃ والواشمۃ۔۔۔۔۔حدیث :2125وسنن ابی داود،کتاب الترجل،باب فی صلۃ الشعر،حدیث:4169وسنن الدارمی:2؍363،حدیث:2647۔) [2] سنن ابی داود،کتاب اللباس،باب فی لبس الشھرۃ،حدیث:4031ومسند احمد بن حنبل:2؍50،حدیث:5115،5114۔ [3] صحیح بخاری،کتاب اللباس،باب المتشبھین بالنساءوالمتشبھات بالرجال،حدیث:5546وسنن ابی داود،کتاب اللباس،باب لباس النساء،حدیث:4097وسنن الترمذی،کتاب الادب،باب المتشبھات بالرجال من النساء،حدیث:2784وسنن ابن ماجہ،کتاب النکاح،باب فی المخنثین،حدیث:1904۔