کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 682
سیاہ رنگ بھر دیتے ہیں۔اور اگر کسی نے یہ کام کروایا ہو تو یہ ادائے حج سے مانع نہیں ہے۔(مجلس افتاء) سوال:میری والدہ بتاتی ہے کہ جہالت کے دنوں میں جبکہ علم کی روشنی نہ تھی،اس نے اپنے نچلے جبڑے پر ایک لکیر سی بنائی تھی جو کامل طور پر وَشم اور گودنا نہ تھی اور معلوم نہ تھا کہ یہ عمل حرام ہے یا حلال۔اب ہم نے سنا ہے کہ گدوانے والی ملعونہ ہے۔تو اب کیا ہو؟ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ جواب:گودنے،گدوانے کا عمل جسم میں کہیں بھی ہو حرام ہے،خواہ یہ کامل ہو یا غیر کامل۔آپ کی والدہ پر واجب ہے کہ اگر کوئی خاص ضرر اور نقصان نہ ہوتا ہو تو اس کا ا زالہ کر دے اور ساتھ ہی ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے اس سے توبہ اور استغفار کرے۔(مجلس افتاء) سوال:عورت کا اپنے بالوں کے ساتھ بناوٹی چوٹی لگانا کیسا ہے؟ جواب:عورت کو اپنے بالوں کے ساتھ دوسرے بال جوڑنا یا کوئی ایسی چیز جو بالوں کا شبہ دے،استعمال کرنا حرام ہے،کیونکہ اس کے دلائل ثابت ہیں۔[1] (مجلس افتاء) سوال:کیا سر پر مصنوعی طور پر بال اُگانا جائز ہے؟ جواب:یہ جائز نہیں ہے کیونکہ اس سے پانی سر کی جلد تک نہیں پہنچتا ہے۔جب پانی نہیں پہنچتا،وضو ہو یا غسل وغیرہ تو طہارت کیسے صحیح ہو سکتی ہے؟ (محمد بن عبدالمقصود) سوال:عورت کے لیے "باروکہ" یعنی مستعار بالوں کا استعمال کیسا ہے؟ جواب:"باروکہ" حرام ہے اور وصل (یعنی بال جوڑنے اور ملانے) کے حکم میں ہے۔یہ اگرچہ فی الواقع وصل نہیں ہوتا،تاہم اس سے عورت کا سر حقیقت کے خلاف بھرا بھرا نظر آتا ہے،اس لیے یہ وصل سے مشابہ ہے،اور نبی علیہ السلام نے واصلہ اور مستوصلہ عورت کو لعنت فرمائی ہے۔[2] (یعنی جو جعلی بال جوڑے اور جڑوائے)۔ہاں اگر عورت کے سر پر بال بالکل ہی نہ ہوں اور گنجی ہو،تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں تاکہ یہ عیب چھپ جائے اور عیوب کا ازالہ جائز ہے۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:کیا حدیث مبارکہ (لَعَنَ اللّٰهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ) کے معنی میں یہ چیزیں بھی شامل ہیں
[1] اس مسئلہ کا تعلق ہمارے دور میں معروف چیز"وگ"سے ہے جو سراسر جعلی بال ہوتے ہیں۔البتہ پراندہ یاپراندی(یعنی موباف)،بالوں کو باندھنے کے لیے ناگے وغیرہ،وہ راقم کی نظر میں ان شاءاللہ اس وعید میں نہیں آتے،کیونکہ یہ محض ایک زینت کی چیز ہے۔(سعیدی) [2] صحیح بخاری،کتاب اللباس،باب الوصل فی الشعر،حدیث :5589سنن الترمذی،کتاب الادب،باب الواصلۃ والمستوصلۃ والواشمۃ والمستوشمۃ،حدیث:2783،صحیح بخاری،کتاب اللباس،باب الموصلۃ،حدیث:5596وصحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ،باب تحریم فعل الواصلۃ والمستوصلۃ،حدیث:2124وسنن ابی داود،کتاب الترجل،باب فی صلۃ الشعر،حدیث:4158۔)