کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 674
الْبُخْتِ۔ لَا يَدْخُلْنَ الْجَنَّةَ وَلَا يَجِدْنَ رِيحَهَا،وَإِنَّ رِيحَهَا لَيُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ كَذَا وَكَذَا " "دو قسم جت لوگ ہیں جو دوزخی ہوں گے،میں نے ابھی تک انہیں دیکھا نہیں ہے۔ایک وہ لوگ کہ ان کے ہاتھ میں کوڑے ہوں گے جیسے کہ بیلوں کی دمیں ہوتی ہیں،وہ ان کے ساتھ لوگوں کو مارتے پھرتے ہوں گے۔اور دوسری عورتیں ہوں گی،لباس پہنے ہوئے مگر ننگی،(دوسروں کو اپنی طرف) مائل کرنے والی،ان کے سر ایسے ہوں گے جیسے کہ بختی اونتوں کے کوہان،یہ جنت میں داخل نہ ہو سکیں گی اور نہ اس کی خوشبو پا سکیں گی حالانکہ اس کی خوشبو اتنی اتنی مسافت سے محسوس ہوتی ہو گی ۔۔"[1] (محمد بن صالح عثیمین) سوال:بعض عورتیں ہیں،اللہ انہیں ہدایت دے،وہ اپنی چھوٹی بچیوں کو بڑا مختصر لباس پہناتی ہیں،اس سے ان کی پنڈلیاں ننگی ہوتی ہیں،جب ان کی ماؤں کو کوئی نصیحت کی جاتی ہے تو جواب دیتی ہیں:ہم بھی اس سے پہلے اسی طرح پہنا کرتی تھیں،اس نے ہمیں تو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور ہم بڑی ہو گئی ہیں۔اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ جواب:میں سمجھتا ہوں کہ چھوٹی بچی کو بھی اس طرح مختصر لباس نہیں پہنانا چاہیے کیونکہ اگر وہ اس کی عادی ہو گئی تو یہ ہمیشہ اسے ہی اپنائے گی اور یہ لباس اس کے لیے ایک عام اور معمول کی بات ہو گی۔لیکن اگر اسے با حیا اور با وقار لباس کا عادی بنایا جائے تو بڑی ہو کر وہ اسی کی عادی ہو گی۔ میں اپنی مسلمان بہنوں کو نصیحت کروں گا کہ باہر کے دشمنان دین کا لباس چھوڑ دیں،اور اپنی چھوٹی بچیوں کو بھی کامل اور ساتر (چھپا لینے والے) لباس کا عادی بنائیں اور یہ کہ وہ حیا دار بنیں۔اور حیا ایمان کا حصہ ہے۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:ایسے لباس کا کیا حکم ہے جس پر انگریزی میں کچھ لکھا ہوا ہوتا ہے اور ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ کیا لکھا ہے۔ممکن ہے کوئی غلط بات لکھی ہو؟ اور کیا یہ تشبیہ میں شامل ہے؟ جواب:ضروری ہے کہ پہلے ان انگریزی حروف و کلمات کے معانی و حقائق دریافت کیے جائیں۔ممکن ہے یہ ایسے معانی کے حامل ہوں جو اخلاق و شرافت کے خلاف ہوں۔تحریر (پرنٹ) کی تحقیق کیے بغیر،خواہ وہ انگریزی میں ہو یا کسی اور زبان میں،ایسے لباس کا پہننا جائز نہیں ہے۔ممکن ہے وہ عبارت اسلامی شرف و وقار کے منافی ہو یا اس میں کفار کی تعظیم ہو جیسے کہ کھلاڑی ہوتے ہیں یا فلمی اداکار یا بعض ایجادات کے موجد وغیرہ۔اگر ان
[1] صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ،باب النساءالکاسیات العاریات المائلات الممیلات،حدیث:2128ومسند احمد بن حنبل:2؍355،حدیث:8650۔