کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 629
(13) كتاب الحجاب خواتین اور پردہ کے قدیم و جدید احکام و مسائل سوال:ایک مسلمان عورت کے لیے غیر محرم مردوں سے چہرہ چھپانے کا کیا حکم ہے؟ جواب:احادیث نبویہ سے ثابت ہے کہ ایک عورت کے لیے غیر محرم مردوں سے چہرہ چھپانا واجب ہے۔ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ "(دوران حج میں) ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں احرام باندھے ہوئے تھیں،تو جب قافلے ہمارے پاس سے گزرتے تو ہم اپنے پردے کی چادر اپنے سر سے سرکا کر اپنے چہرے پر لٹکا لیتے تھے،اور جب وہ گزر جاتی تو ہم اپنے چہرے کھول لیتے تھے۔" [1] اور کتاب و سنت میں چہرہ چھپانے کے دلائل بہت زیادہ ہیں۔اے میری مسلمان بہن!میں آپ کو اس مسئلے میں چند کتابوں کا حوالہ دینا پسند کرتا ہوں،آپ ان کا مطالعہ کر لیں۔ایک تو امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب ہے " رساله الحجاب وللناس فى الصلة " دوسری فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ کا " رسالة الحجاب " اور شیخ حمود تویجری کا رسالہ " الصارم المشهور على الفتونين بالسفور " اور فضیلۃ الشیخ
[1] سنن ابی داود،کتاب المناسک،باب فی المحرمۃ تغطی وجھھا،حدیث:1833ومسند احمد بن حنبل:6؍30،حدیث:24067۔