کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 627
صحیح احادیث جمہور ہی کے مذہب کی تائید کرتی ہیں۔(امام ابن تیمیہ) سوال:دو بہنیں ہیں،ایک کی دو بیٹیاں اور دوسری کا ایک بیٹا ہے۔ایک بیٹی نے جو بڑی ہے دوسری کے بیٹے کے ساتھ دودھ پیا ہے۔کیا اس لڑکے کے لیے جائز ہے کہ ایک دوسری لڑکی جس کے ساتھ اس نے دودھ نہیں پیا ہے نکاح کر لے؟ جواب:جب ایک لڑکی نے لڑکے کی ماں کا دودھ پیا ہے،اور لڑکے نے لڑکی کی ماں کا دودھ نہیں پیا ہے تو اس لڑکے کے لیے جائز ہے کہ دوسری لڑکی سے نکاح کر سکتا ہے۔اس پر مسلمانوں کا اتفاق ہے۔(امام ابن تیمیہ) سوال:ایک عورت نے اپنی چھوٹی بیٹی اپنے بھائی کی بیوی کے پاس چھوڑی۔بعد میں وہ آئی تو اس نے بھابھی سے پوچھا:کیا تو نے اسے دودھ پلایا ہے؟ اس نے کہا:نہیں،اور قسم بھی اٹھائی۔اب بھائی کا بیٹا اور بہن کی چھوٹی بیٹی بڑی ہو گئی ہے،کیا ان کا رشتہ ہو سکتا ہے جبکہ لڑکی کی بہن نے اپنے منگیتر کے بھائی کے ساتھ دودھ پیا ہوا ہے؟ جواب:اگر لڑکی نے اپنے منگیتر کی ماں کا دودھ نہیں پیا ہے اور نہ اس لڑکے نے اپنی منگیتر کی ماں کا دودھ پیا ہے تو یہ آپس میں نکاح کر سکتے ہیں،خواہ منگیتر لڑکی کے بھائی بہنوں نے منگیتر لڑکے کی ماں کا دودھ پیا ہی ہو۔باجماع المسلمین اس رضاعت کا دوسروں پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔بلکہ صرف وہ بچہ جو کسی عورت کا دودھ پی لے وہی اس کا بیٹا بنے گا۔عورت اس کی ماں،عورت کا شوہر جو صاحب اللبن ہے،اس بچے کا رضاعی باپ،اور ان کی اولاد اس پینے والے بچے کے رضاعی بہن بھائی ہوں گے۔ان کے لیے جائز ہو گا کہ پینے والے بہنوں سے نکاح کرنا چاہیں تو کر لیں۔(امام ابن تیمیہ) سوال:ایک شخص کی چچا زاد ہے،اور اس لڑکی کے والد نے مذکورہ شخص کی ماں کا اپنے ایک بھائی کے ساتھ دودھ پلایا تھا تو اس کی عمر دو سال سے زیادہ تھی۔کیا مذکورہ شخص اپنی اس چچا زاد کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے؟ جواب:اگر یہ رضاعت دو سال پورے ہونے کے بعد تھی تو نکاح حرام نہیں ہوا۔(امام ابن تیمیہ) سوال:ایک شخص نے ایک عورت سے نکاح کیا،ان کے کئی بچے بھی ہو گئے،پھر ایک شخص نے اس عورت کے بارے میں جھگڑا کیا اور شوہر سے کہا کہ یہ عورت جو تیری عصمت میں ہے اس نے تمہاری ماں کا دودھ پیا ہوا ہے؟ جواب:اگر یہ آدمی حق سچ بولنے میں معروف ہو اور جو بات وہ کہہ رہا ہے اس کے متعلق بخوبی آگاہ ہو اور بتائے کہ اس نے شوہر کی ماں کا دو سال کی عمر میں پانچ بار (پانچ رضعات) دودھ پیا ہے،تو اس کی بات تسلیم کی جائے گی اور اگر وہ سچ بولنے میں معروف نہ ہو قابل تسلیم نہیں ہو گی،خواہ اس نے اسے دودھ پیتے دیکھا ہی کیوں نہ ہوں۔واللہ اعلم۔(امام ابن تیمیہ) سوال:دو عورتیں حمام میں تھیں کہ ایک نے اپنا بچہ دوسری کو پکڑایا،اور پھر اچانک دیکھا کہ اس پکڑنے والی کی چھاتی اس بچے کے منہ میں تھی،تو اس نے فورا اسے اپنے سے دور کر دیا اور کچھ معلوم نہیں کہ اس نے کچھ پیا بھی