کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 607
سوال:میں اپنی ایک دینی بہن سے ملاقات کے لیے گئی۔وہ اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھی۔میں نے اچانک دیکھا کہ وہ اپنے بہنوئی کے سامنے آتی جاتی ہے اور اس سے کوئی حجاب نہیں کرتی۔میں نے اس بارے میں اس سے بات کی تو اس کے بہنوئی نے کہا:میں اس کے والد کی وفات کے بعد سے بچپن ہی سے اس کی سرپرستی کر رہا ہوں،جبکہ اس کی والدہ نے ایک دوسرے آدمی سے شادی کر لی تھی۔جب اس کی بہن بڑی ہوئی تو اس نے اپنی بہن کا دودھ پی لیا تھا جبکہ یہ بالغ ہو چکی تھی۔سوال یہ ہے کہ آیا یہ رضاعت اس کے بہنوئی کو اس کے لیے ابدی محرم بنا سکتی ہے؟
جواب:نہیں،یہ رضاعت اس لڑکی کو اپنے بہنوئی کے لیے ابدی محرم نہیں بنا سکتی۔کیونکہ حدیث میں ہے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"لاَ يُحَرِّمُ مِنَ الرِّضَاعَةِ إِلاَّ مَا فَتَقَ الأَمْعَاءَ فِي الثَّدْيِ،وَكَانَ قَبْلَ الفِطَامِ "
"یعنی وہی رضاعت محرم بناتی ہے جو انتڑیوں کو بڑھائے،اور دودھ چھاتی سے پیے،اور دودھ چھڑانے کی مدت سے پہلے پیا ہو۔"[1] (محمد بن عبدالمقصود)
سوال:ایک شخص کا سوال ہے کہ میرا ایک چچا زاد بھائی ہے،میرا اس کی بیٹی سے رشتہ طے ہوا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ میرے اس چچا زاد نے میرے ایک دوسرے چچا کی بیوی کا دودھ پیا ہوا ہے،مگر صرف دو بار پیا ہے۔اور یہ عورت جس نے اسے دودھ پلایا ہے،اس نے مجھے بھی پلایا ہے،مگر وہ رضاعت کی مقدار بیان نہیں کرتی ہے۔کیا یہ رضاعت ہمارے عقد کے لیے مانع ہو سکتی ہے؟
جواب:یہ عقد صحیح ہے،اور یہ رضاعت غیر مؤثر ہے،کیونکہ حرمت اسی رضاعت سے ثابت ہوتی ہے جب وہ یقین سے پانچ رضعات ہوں اور ابتدائی دو سال کے اندر اندر ہو۔(محمد بن ابراہیم)
سوال:دو عورتیں ہیں،ایک کے ہاں لڑکا اور دوسری کے ہاں لڑکی ہے،اور ان دونوں نے ایک دوسرے کے بچے کو دودھ پلایا ہے،تو ان میں سے کون کون ایک دوسرے کے لیے حلال ہو سکتے ہیں؟
جواب:اگر کسی عورت نے کسی لڑکی کو اس کے ابتدائی دو سالوں میں واضح طور پر پانچ یا زیادہ بار دودھ پلایا ہو تو یہ لڑکی اس عورت اور اس کے شوہر کی،جس کی طرف عورت کا دودھ منسوب ہے،رضاعی بیٹی بن جائے گی۔اور پھر اس عورت کی تمام اولاد جو اس شوہر (صاحب اللبن) سے ہو،یا کسی دوسرے شوہر سے بھی ہو،وہ سب اس لڑکی کے رضاعی بہن بھائی بن جائیں گے۔اور اس صاحب اللبن شوہر کی تمام اولاد،اس دودھ پلانے والی بیوی سے ہو یا دوسری بیویوں سے،وہ اس دودھ پینے والی کے رضاعی بہن بھائی بن جائیں گے۔اور مرضعہ (دودھ
[1] سنن الترمذی،کتاب الرضاع،باب ماجاءان الرضاعۃلا تحرم الافی الصغر دون الحولین،حدیث:1152۔نیز حدیث مبارکہ میں مستقل لفظ"فتق"ہے،"فتک"نہیں ہے۔(عاصم)