کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 575
(11) كتاب العدة خواتین اور سوگ،میت اور غم کے احکام و مسائل سوال:جو عورت اپنی عدت وفات میں ہو،کیا اس کے لیے چاند سے اپنا چہرہ چھپانا اور ایسے ہی اپنے محرم رشتہ داروں سے پردہ کرنا شرعا کیا حکم رکھتا ہے؟ جواب:یہ جائز نہیں ہے،نہ ہی یہ کوئی شرعی مسئلہ ہے بلکہ جاہل عوام کی خرافات میں سے ہے۔(محمد بن ابراہیم) سوال:اگر کسی عورت کی عدت وفات 8 ذی الحجہ کو ختم ہو رہی ہو تو کیا وہ حج کے لیے سفر کر سکتی ہے؟ جواب:جو عورت اپنی عدت وفات کے ایام میں ہو،وہ ائمہ اربعہ کے مذہب کے مطابق اس مدت میں حج کے لیے بھی سفر نہیں کر سکتی ہے۔(محمد بن ابراہیم) سوال:بدوی عورت اپنی عدت کس طرح پوری کرے،جبکہ یہ لوگ ہمیشہ ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہتے ہیں؟ جواب:ایسی عورت کو جائز ہے کہ اپنے قبیلے کے ساتھ جہاں وہ جائیں منتقل ہوتی رہے۔اس کا مسکن وہی جگہ ہے جہاں یہ لوگ (اور جس طرح) رہتے ہیں۔باقی احکام وہی ہیں جو کسی مقیم کے لیے ہوتے ہیں۔(محمد بن ابراہیم) سوال:جو عورت عدت میں ہو اس کے لیے تدریس کے لیے جانا،اور بصورت نرس ہونے کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے جانا کیساہے؟