کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 453
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ ۖ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ ۖ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطْهُرْنَ ۖ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللّٰهُ ۚ (البقرۃ:2؍222) "یہ لوگ آپ سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں،کہہ دیجیے یہ نجاست ہے،سو حیض میں عورتوں سے الگ رہو اور ان سے مقاربت نہ کرو حتیٰ کہ پاک ہو جائیں،تو جب خوب پاک ہو جائیں تو آؤ ان کو جہاں سے کہ تم کو اللہ نے حکم دیا ہے۔" اس مسئلے پر مسلمانوں کا اجماع ہے کہ حیض کے دنوں میں بیوی سے مباشرت کرنا حلال نہیں ہے۔ اور یہ جو آپ نے بیان کیا ہے کہ ایک قابل اعتماد عالم نے اسے جائز قرار دیا ہے۔لیکن اس شرط کے ساتھ کہ مابین کوئی حائل اور موجود ہو[1] تو یہ آدمی جلد باز ہے یا حدیث نبوی سے جاہل ہے جس نے ایسا فتویٰ دیا ہے۔ایسے آدمی سے پوچھا جا سکتا ہے کہ بالفرض اگر کوئی مرد کنڈوم (غبارہ) چڑھا کر کسی اجنبی عورت سے مجامعت کرے تو کیا یہ زنا ہو گا یا نہیں؟ (محمد بن عبدالمقصود) سوال:ایک شوہر نے اپنی بیوی سے ملاپ کیا جبکہ نفاس سے بیس دن گزر چکے تھے جبکہ اس نے مسجد میں کسی صاحب سے درس سنا ہے کہ عورت اگر نفاس کے چالیس دنوں سے پہلے ہی پاک ہو جائے اور خون بند ہو جائے تو اسے چاہیے کہ غسل کر کے نماز وغیرہ شروع کر دے۔سوال یہ ہے کہ چالیس دن پورے ہونے سے پہلے ہی مقاربت کی صورت میں شوہر پر کیا لازم ہے؟ جواب:اکثر اہل علم کے نزدیک نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن رات ہے جیسے کہ سنن ابی داؤد میں آیا ہے،سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی علیہ السلام سے دریافت کیا کہ نفاس والی عورت کتنے دن توقف کرے؟ فرمایا:"چالیس دن سوائے اس کے کہ اس سے پہلے ہی پاک ہو جائے۔"[2] امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:"اصحاب رسول اور ان کے بعد اہل علم کا اجماع ہے کہ نفاس والی عورت چالیس دن نماز چھوڑے رہے،ہاں اگر اس سے
[1] فائدہ:۔۔۔۔۔ایام حیض میں شوہر کے لیے اس حد تک تو جائز ہے کہ وہ بیوی کے ساتھ بوس وکنار کرے،اکٹھے لیٹ جائیں مگر جنبی عمل حرام ہے۔جیسے کہ سنن ابی داود وغیرہ میں ثابت ہے کہ:'عن میمونۃقالت ان النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم کان یباشر المراۃمن نسائہ وھی حائض اذا کان علیھا ازارالی انصاف الفخذین او الرکبتین تحتجز بہ'(سنن ابی داود،کتاب الطہارۃ،باب فی الرجل یصیب منھا مادون الجماع،حدیث:267)۔"عن عائشہ رضی اللّٰه عنھا قالت کان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم یامرنا فی فرح حیضتنا ان نتزرثم یباشرنا وایکم یملک اربہ کما کان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم یملک اربہ'(حدیث:273)سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم جب حیض کے شدت کے ایام میں ہوتیں تو آپ ہمیں حکم دیتے کہ چادر باندھ لیں،پھر آپ ہمارے ساتھ لیٹ جایا کرتے۔مگر تم میں سے کون ہے جو اپنے جذبات پر ضبط رکھ سکے جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضبط کرسکتے تھے۔ [2] سنن ابی داود،کتاب الطہارۃ،باب المستحاضۃیغشاھا زوجھا،حدیث:311،سنن الدارقطنی:1؍223،حدیث:80۔