کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 412
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حمنہ بنت حجش رضی اللہ عنہا کو اس کی تلقین فرمائی تھی۔[1] (عبدالعزیز بن باز) جواب:(2) اس عورت کو اس وقت تک طواف کرنا جائز نہیں ہے جب تک کہ اسے اپنی طہارت کا یقین نہ ہو جائے۔کیونکہ سوال میں ذکر کیے گئے الفاظ "پاک ہو رہی ہے" سے سمجھ میں آتا ہے کہ وہ دس دن بعد کامل طور پر پاک نہیں ہوئی،البتہ طہارت شروع ہوئی ہے،تو ضروری ہے کہ یہ کامل طور پر خوب پاک ہو،اس کے بعد ہی وہ غسل کرے اور طواف و سعی کرے۔ہاں اگر وہ اس سے پہلے سعی کر لیتی ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حج کے دوران میں پوچھا گیا تھا کہ ایک آدمی نے طواف سے پہلے سعی کر لی ہے؟ (اس کا کیا حکم ہے) فرمایا:"کوئی حرج نہیں۔" [2] (محمد بن صالح عثیمین) سوال:ایک عورت کو طواف افاضہ سے پہلے حیض یا نفاس شروع ہو گیا،تو کیا اسے مکہ میں رکنا ضروری ہے،حتیٰ کہ پاک ہو اور پھر طواف کر کے جائے،یا جائز ہے کہ جدہ وغیرہ چلی جائے اور پھر جب پاک ہو تو آ کر طواف کر جائے؟ جواب:اگر اس کے لیے ممکن ہو کہ وہ مکہ میں رہ سکتی ہے تو اسے طہر آنے تک مکہ ہی میں رکنا چاہیے۔ حتیٰ کہ وہ اپنا حج مکمل کر کے جائے۔اگر رکنا ممکن نہ ہو تو جائزہے کہ اپنے محرم کے ساتھ جدہ یا طائف وغیرہ چلی جائے،پھر بعد میں اپنے محرم کی معیت میں آئے اور بقیہ اعمال پورے کر کے جائے۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:کیا حائضہ اور نفاس والی عورت کے لیے اور اسی طرح کسی عاجز یا مریض کے لیے طواف وداع لازم ہے؟ میں نے یہ مسئلہ منیٰ میں،جب میں اس سے دوچار تھی،علماء سے پوچھا تھا۔علمائے کرام کا جواب بڑا مختلف تھا،کچھ نے کہا ضروری نہیں اور کچھ نے کہا ضروری ہے؟ جواب:حائضہ اور نفاس والی پر طواف وداع نہیں ہے۔مگر مریض اور عاجز کو طواف کروایا جائے خواہ اٹھا کر ہی کروانا پڑے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "تم میں سے کوئی شخص ہرگز واپس نہ جائے حتیٰ کہ اس کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہو۔" [3] صحیحین میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ: "لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ ان کا آخری عمل بیت اللہ کے ساتھ ہونا چاہیے۔ مگر حائضہ عورت کے
[1] سنن ابی داود،کتاب الطہارۃ،باب من روی ان الحیضۃ اذا ادبرت لا تدع الصلاۃ،حدیث:287وسنن الترمذی،کتاب الطہارۃ،باب ماجاءفی المستحاضۃانھا تجمع بین الصلاتین بغسل واحد،حدیث:128۔ [2] سنن ابی داود،کتاب المناسک،باب فیمن قدم شیئا قبل شیء،حدیث:2015صحیح،وصحیح ابن خزیمۃ:4؍237،حدیث:2774۔ [3] صحیح بخاری،کتاب الحج،باب طواف الوداع،حدیث:1755 و صحیح مسلم،کتاب الحج،باب وجوب طواف الوداع،حدیث:1327و صحیح ابن خزیمۃ:4؍327،حدیث:3000