کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 375
ان اوصاف کے ساتھ ساتھ وہ تمام اعمال صالحہ بھی سر انجام دیتے ہیں جو ان پر فرض اور واجب ہیں۔(محمد بن صالح عثیمین)
سوال:کیا کسی عورت کے لیے اعتکاف بیٹھنا جائز ہے؟
جواب:عورت کا اعتکاف کرنا جائز ہے،اور ہر مسجد میں یہ عمل کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس کے اعتکاف میں کوئی فتنہ نہ ہو۔اگر اس میں کوئی فتنہ ہو تو یہ عورت اعتکاف نہیں کر سکتی۔کیونکہ اصولی قاعدہ ہے کہ اگر کسی مستحب عمل کے نتیجے میں کوئی ممنوع بات ظاہر ہوتی ہو تو اس مستحب عمل سے روکنا واجب ہو گا جیسے کسی مباح عمل کے نتیجے میں کوئی ممنوع بات سامنے آتی ہو تو اس سے منع کرنا واجب ہو گا۔
اگر بالفرض عورت کے مسجد میں اعتکاف کرنے سے فتنہ پیدا ہوتا ہو جیسے کہ مسجد حرام ہے کہ اس میں عورتوں کے لیے اعتکاف کی کوئی جگہ خاص نہیں ہے،اور اعتکاف والی عورت یقینا سوئے گی رات کو سوئے یا دن میں،اور عورت کا مردوں کے درمیان سونا،جو ادھر ادھر آتے جاتے ہوں،ایک بڑا فتنہ ہے (اس صورت میں اسے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی) لیکن اگر اس قسم کا کوئی فتنہ نہ ہو تو اس کا اعتکاف کرنا بالکل صحیح ہے۔(محمد بن صالح عثیمین)
سوال:روزے کی حالت میں خوشبو سونگھنے اور عطر استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:روزے کی حالت میں خوشبو سونگھنے یا عطر استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے،مگر عود وغیرہ کا دھواں (بخور) سانس کے ذریعے سے اپنے اندر کھینچنا درست نہیں ہے۔کیونکہ دھویں کا اپنا ایک جرم ہوتا ہے جو معدے تک پہنچتا ہے۔(محمد بن صالح عثیمین)
سوال:میں نے سحری کے وقت طلوع فجر کا اندازہ لگایا اور مجھے محسوس ہوا کہ ابھی رات ہے،صبح صادق طلوع نہیں ہوئی،پھر میں سحری کھانے لگی،مگر اسی اثناء میں میں نے فجر کی اذان سنی،تو میں نے منہ کا لقمہ گرا دیا اور روزے کی نیت کر لی،تو کیا میرا یہ روزہ صحیح ہوا؟
جواب:آپ کا روزہ صحیح ہے،کیونکہ آپ نے طلوع فجر کے بعد کچھ نہیں کھایا ہے۔(محمد بن صالح عثیمین)
سوال:صوم و صال سے کیا مراد ہے،اور کیا یہ جائز ہے؟
جواب:"صوم و صال" سے مراد یہ ہے کہ آدمی دو دن مسلسل متصل روزے رکھے اور درمیان میں کوئی افطاری وغیرہ نہ کرے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔[1] البتہ یہ رخصت دی ہے کہ "جو وصال کرنا چاہتا ہے وہ سحر تک کر لے۔"[2] تو سحری تک وصال کر لینا جائز ہے،مشروع یا سنت نہیں ہے۔اس کے بالمقابل
[1] صحیح بخاری،کتاب الصوم،باب الوصال،حدیث:1962وصحیح مسلم،کتاب الصیام،باب النھی عن الوصال،حدیث:1102۔
[2] صحیح بخاری،کتاب الصوم،باب الوصال الی السحر،حدیث:1967۔