کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 349
مباشرت کی وجہ سے جنابت سے ہوتے،نہ یہ کہ آپ کو احتلام ہوا ہوتا،اور آپ رمضان کا روزہ رکھے ہوئے ہوتے تھے۔[1] اور صحیح مسلم میں ایک اور حدیث میں ہے،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سوال کیا "اے اللہ کے رسول!مجھے نماز کا وقت ہو جاتا ہے جب کہ میں جنابت سے ہوتا ہوں،کیا روزہ رکھو؟" آپ نے فرمایا:"مجھے بھی نماز کا وقت ہو جاتا ہے اور جنابت سے ہوتا ہوں،اور روزہ رکھتا ہوں۔" اس آدمی نے کہا:"اے اللہ کے رسول!آپ ہماری طرح نہیں ہیں،آپ کے تو اگلے پچھلے سب گناہ اللہ نے معاف کر دیے ہوئے ہیں۔" تو آپ نے فرمایا:"میں،اللہ کی قسم!تم سب سے بڑھ کر اللہ سے ڈرنے والا اور اللہ کے متعلق زیادہ جاننے والا ہوں۔"[2] (محمد بن صالح عثیمین) سوال:کیا حیض اور نفاس والی عورت روزہ رکھ سکتی ہے؟ جواب:حائضہ اور نفاس والی عورت کے لیے روزہ رکھنا حرام ہے،اس پر واجب ہے کہ دوسرے دنوں میں ان کی قضا دے،جیسے کہ صحیحین میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے،بیان کرتی ہیں کہ "ہمیں روزوں کی قضا کا حکم دیا جاتا تھا،نماز کی قضا کا نہیں"[3] اور ان کا یہ بیان اس عورت کے سوال کے جواب میں تھا جب اس نے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ حائضہ روزوں کی قضا تو دیتی ہے،نمازوں کی نہیں؟ تو اس کے جواب میں سیدہ رضی اللہ عنہا نے واضح کیا کہ یہ امور توقیفی ہیں (یعنی شریعت کے بیان پر موقوف ہیں) جن میں اللہ اور رسول کے فرمان پر عمل ہوتا ہے۔(صالح فوزان) سوال:ایک عورت جو اپنے بچے کو دودھ پلا رہی ہے،ولادت کے بعد پہلے تین مہینے اسے کوئی خون نہیں آیا،اس کے بعد رات کے وقت کچھ معمولی خون آیا،مگر دن کو نہیں آیا،اور دو رات ایسے ہوا اور عورت روزے رکھتی رہی،پھر خون آیا اور باقاعدہ ماہواری کا عمل شروع ہو گیا،تو کیا ان دو دنوں کے روزے جن کی راتوں میں خون آیا تھا صحیح ہیں؟ جواب:اگر معاملہ ایسے ہی ہو جیسے کہ خاتون نے بیان کیا ہے کہ خون صرف رات کو آیا ہے،تو ان دو دنوں کے روزے بالکل صحیح ہیں۔رات کو خون آنے یا رک کر دوبارہ شروع ہونے کا ان دو دنوں کے روزوں پر کوئی اثر نہیں،یہ دو نوں روزے بالکل صحیح ہیں۔(مجلس افتاء) سوال:ایک عورت ولادت کے بعد ایک ہفتے ہی میں نفاس سے پاک ہو گئی،اور اس نے عام مسلمانوں کے ساتھ
[1] صحیح بخاری،کتاب الصوم،باب اغتسال الصائم،حدیث:1930 و صحیح مسلم،کتاب الصیام،باب صحۃ صوم من طلع علیہ الفجر وھو جنب،حدیث:1109 [2] صحیح مسلم،کتاب الصیام،باب صحۃ صوم من طلع علیہ الفجر وھو جنب،حدیث:1110 [3] صحیح مسلم،کتاب الحیض،باب وجوب قضاء الصوم علی الحائض دون الصلاۃ،حدیث:335