کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 280
ہو تو میں کیا کروں؟ جواب:جب آپ نفلی نماز میں ہوں تو اس میں وسعت ہے کہ آپ نماز توڑ دیں اور معلوم کریں کہ دروازے پر کون ہے۔مگر فرضی نماز میں جلدی نہیں کرنی چاہیے سوائے اس کے کہ کوئی پریشانی کی بات ہو۔اگر دستک دینے والے کو مطلع کرنا ممکن ہو کہ اونچی آواز سے مرد سبحان اللہ کہے اور عورت تالی بجا دے تاکہ دروازے پر آنے والے کو معلوم ہو جائے کہ جو اندر ہے وہ نماز میں ہے،اور یہ بات کافی ہے،جیسے کہ حدیث میں آیا ہے کہ: (مَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلَاتِهِ فَإِنَّ التَّصْفِيقَ لِلنِّسَاءِ وَالتَّسْبِيحَ لِلرِّجَالِ) "جیسے اپنے نماز میں کوئی عارض آ جائے تو چاہیے کہ مرد سبحان اللہ کہیں اور عورتیں تالی بجا دیں۔" [1] اگر یہ عمل مفید نہ ہو کہ دروازہ دور ہے اور آنے والا یہ آواز نہیں سن سکتا تو نفلی نماز توڑ دینا اس ضرورت کے پیش نظر جائز ہے۔اور فرض نماز میں جب محسوس ہو کہ معاملہ خاص ہے تو اسے بھی توڑا جا سکتا ہے اور پھر نئے سرے سے اعادہ کرنا ہو گا۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:کیا مسجد میں اس طرح سے سودا کرنا جائز ہے کہ مال وصول کر لیا جائے اور قیمت بعد میں مسجد سے باہر جا کر ادا کی جائے؟ جواب:نہیں یہ درست نہیں،بدعت ہے۔اگرچہ اس طرح کا سودا ایک جائز بیع ہے کہ آپ ادھار قیمت پر چیز خریدیں یا بیچیں۔مگر مسجد میں ایسا کرنا منع ہے۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "جب تم دیکھو کہ کوئی مسجد میں بیچتا یا خریدتا ہے تو کہو،اللہ تیری تجارت کو نفع والی نہ بنائے،اور اگر کسی کو سنو کہ مسجد کے اندر اپنی گم شدہ چیز کا اعلان کر رہا ہے تو کہو،اللہ اسے تجھے نہ لوٹائے۔"[2] امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو حسن صحیح اور ابن حزم نے صحیح کہا ہے۔اور عام حالات میں کسی مسلمان کو
[1] یہ روایت مختلف الفاظ سے مروی ہے مثلا(إِذَا نَابَكُمْ شَيْءٌ فِي صَلَاتِكُمْ،فَلْيُسَبِّحِ الرِّجَالُ،وَلتصفق النِّسَاءُ)دیکھیے سنن الدارمی:1؍365،حدیث:1364،صحیح ابن حبان:6؍39،حدیث:2261 المعجم الکبیر للطبرانی:6؍129،حدیث:5739،"(،اذا رايكم امرفَلْيُسَبِّحِ الرِّجَالُ،وَلتصفق النِّسَاءُ)" المعجم الکبیر للطبرانی:6؍182،حدیث:5932 "(إِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ مَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَقُلْ سُبْحَانَ اللّٰهِ)" دیکھیے صحیح بخاری،ابواب العمل فی الصلاۃ،باب رفع الایدی فی الصلاۃ لامر ینزل بہ،حدیث:1160 صحیح بخاری،کی ایک روایت میں "(إِنَّمَا التَّصْفِيح)" کی جگہ "(إِنَّمَا التَّصْفِيقُ)" ہے ،دیکھیے ابواب السھم،باب الاشارۃ فی الصلاۃ،حدیث:1177 مزید دیکھیے:صحیح مسلم،کتاب الصلاۃ،باب تقدیم الجماعۃ من یصلی بھم اذا تاخر،حدیث:421 و سنن ابی داود،کتاب الصلاۃ تفریع ابواب العمل فی الصلاۃ،باب التصفیق فی الصلاۃ،حدیث:940) [2] سنن الترمذی،کتاب البیوع،باب النھی عن البیع فی المسجد،حدیث:1321 و سنن الدارمی:1؍326 و صحیح ابن خزیمۃ:2؍274،حدیث:582