کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 263
"أَلَيْسَ إِذَا حَاضَتْ لَمْ تُصَلِّ وَلَمْ تَصُمْ؟" "کیا یہ بات نہیں کہ عورت حیض کے دنوں میں نہ نماز پڑھ سکتی ہے نہ روزے رکھ سکتی ہے۔" [1] اور یہ حدیث صحیحین میں آئی ہے۔عورت اپنے ان دنوں میں نماز نہیں پڑھ سکتی،بلکہ حرام ہے اور نہ ہی یہ صحیح ہو گی،اور نہ ہی اس پر ان دنوں کی نمازوں کی قضا ہے۔سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرمایا کرتی تھیں: "فَنُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّوْمِ وَلَا نُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّلَاةِ" "ہم عورتوں کو روزوں کی قضا دینے کا حکم دیا جاتا تھا نہ کہ نمازوں کی قضا کا۔" [2] عورت کا ان دنوں میں حیا کے مارے نماز پڑھنا ایک حرام کام ہے،قطعا جائز نہیں ہے کہ وہ بحالت حیض نماز پڑھے یا طہر شروع ہونے کے بعد غسل کیے بغیر نماز پڑھے۔ہاں اگر طہر شروع ہونے کے بعد پانی موجود نہ ہو تو تیمم کر کے پڑھے حتیٰ کہ پانی پا لے اور پھر غسل کرے۔(محمد بن صالح عثیمین) سوال:کیا کوئی عورت اپنے ایام حیض میں اگر آیت سجدہ سنے تو سجدۂ تلاوت کر سکتی ہے یا نہیں؟ جواب:سجدۂ تلاوت کے سلسلے میں سنت یہ ہے کہ آیت سجدہ سننے پر آدمی تبھی سجدہ کرے جب پڑھنے والا سجدہ کرے۔رہا حائضہ عورت کا سجدہ تلاوت کرنا تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور سعید بن مسیب رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ یہ حضرات اسے سجدہ کرنے کی اجازت دیتے تھے۔لیکن اگر وہ اس سے بغرض احتیاط گریز کرے تو افضل ہے کیونکہ اکثر اہل علم نے اس سے منع کیا ہے۔(محمد بن عبدالمقصود) سوال؛ کیا عورت کو حالت حیض میں نماز پڑھنا جائز ہے؟ جواب:عورت کو اپنی اس حالت میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔علماء کا اجماع ہے کہ اگر عورت حالت حیض میں نماز پڑھے گی تو اللہ کی نافرمان ہو گی اس کے لیے نماز پڑھنا حرام ہے۔(محمد بن عبدالمقصود) سوال:اگر کوئی عورت ایسی دوا استعمال کرے جو اس کا حیض جاری کر دے اور وہ نماز چھوڑ دے تو کیا اسے اپنی ان نمازوں کی قضا دینا ہو گی؟ جواب:اگر عورت نے کوئی ایسی دوا استعمال کی ہو جس سے اسے خون حیض جاری ہو جائے،تو اسے اپنے ان دنوں کی نمازوں کی قضا دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ حیض ایک خون ہے،یہ جب بھی آئے گا اس کا حکم بھی آئے گا۔جیسے کہ اگر کوئی ایسی دوا کھا لے جس سے حیض رک جائے تو اسے نمازیں پڑھنی ہوں گی روزے
[1] صحیح بخاری،کتاب الحیض،باب ترک الحائض الصوم،حدیث:304 و صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب بیان نقصان الایمان بنقص الطاعات،حدیث:80 [2] صحیح بخاری،کتاب الحیض،باب لا تقضی الحائض الصلاۃ،حدیث:321 و صحیح مسلم،کتاب الحیض،باب وجوب قضاء الصوم علی الحائض دون الصلاۃ،حدیث:335