کتاب: احکام و مسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 258
سوال:دیکھا جاتا ہے کہ رمضان المبارک میں عورتیں مسجد میں آخری صفوں کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ پہلی صفوں میں جگہ ہوتی ہے،چنانچہ پچھلی صفوں میں بھیڑ ہو جاتی ہے اور آگے جانے والیوں کے لیے راستہ بھی رک جاتا ہے،اور پیچھے بیٹھنے والیاں اپنے خیال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان پر عمل کر رہی ہوتی ہیں کہ "عورتوں کی آخری اور پچھلی صفیں ہی افضل ہوتی ہیں" براہ مہربانی اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں؟ جواب:اس میں کچھ تفصیل ہے،وہ یہ کہ اگر عورتیں ایسی جگہ نماز پڑ ھ رہی ہوں کہ ان کے اور مردوں کے درمیان پردہ موجود ہو تو ان عورتوں کی بھی پہلی اور ابتدائی صفیں افضل ہوں گی،کیونکہ (پچھلی صفوں کی فضیلت کا) سبب دور ہو چکا ہے اور وہ ہے فتنے کا خوف،چنانچہ ضروری ہے کہ عورتوں کی صفیں بھی اسی طرح مرتب ہوں جیسے کہ مردوں کی ہوتی ہیں۔پہلے پہلی صف مکمل کی جائے،پھر دوسری اور اسی طرح بعد والی۔(صالح فوزان) سوال:عورتوں کے لیے مسجد میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟